خانقاہ مقدسہ کیتھرین
خانقاۂ مقدسہ کیتھرین (عربی: دير القدّيسة كاترين؛ یونانی: Μονὴ τῆς Ἁγίας Αἰκατερίνης) سینٹ کیتھرین، محافظہ جنوبی سینا، مصر میں واقع ایک مسیحی خانقاہ جو کلیسیائے سینا کے ماتحت اور ایک عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ یہ خانقاہ یہاں سے دریافت شدہ بائبل کے قدیم نسخے (نسخۂ سینا) کی وجہ سے خاصی معروف ہے۔[1][2] یہ خانقاہ ایک مسیحی شہید کیتھرین اسکندری کے نام پر ہے۔ کیتھرین کو بریکنگ ویل کی سزا دی گئی تھی لیکن جب وہ اس سے بھی نہ مری تو اس کا سر تن سے جدا کر دیا گیا۔ مسیحی عقیدے کے مطابق فرشتے کیتھرین کا جسم اٹھا کر کوہ سینا پر لائے اور اسے وہاں دفن کر دیا تھا۔ سنہ 800ء کے آس پاس سینا کی خانقاہ کے کچھ راہبوں نے اس کا جسم دریافت کیا اور سینا کی خانقاہ کا نام اسی کے نام پر خانقاہ کیتھرین رکھ دیا۔
خانقاہ کی معلومات | |
---|---|
سلسلہ | کلیسیائے سینا |
قیام | 565ء |
شخصیات | |
بانی | جسٹینین اول |
جگہ | |
مقام | سینٹ کیتھرین، محافظہ جنوبی سینا، مصر |
متناسقات | 28°33′20″N 33°58′34″E / 28.55556°N 33.97611°E |
ویب سائٹ | www |
رسمی نام | علاقہ سینٹ کیتھرین |
قسم | ثقافتی |
معیار | i، iii، iv، vi |
نامزد | 2002ء (26واں اجلاس) |
حوالہ نمبر | 954 |
ملک | مصر |
خطہ | عرب ممالک |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Schrope، Mark (1 جون 2015)۔ "Medicine's Hidden Roots in an Ancient Manuscript"۔ NY Times۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-01
- ↑ Jules Leroy [بانگریزی]؛ Peter Collin (2004)۔ Monks and Monasteries of the Near East۔ Gorgias Press LLC۔ ص 93–94۔ ISBN:978-1-59333-276-1۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-19