مولانا خد ابخش اظہرشجا ع آبادی مقر رِ خوش الحان عالم دین اور سرائیکی و اردو کے نعتیہ شاعر تھے

ولادت

ترمیم

مولانا خدا بخش اظہر بن رحیم بخش خان 1349ھ 1930ء میں بمقام کو ٹلہ نواب تحصیل لیا قت پور ضلع رحیم یار خان سابقہ ریا ست بہا ول پور میں پیدا ہو ئے،

تعلیم

ترمیم

آپ نے مڈل تک اردو تعلیم حاصل کی اور پھر علومِ عر بیہ کی تمام کتب متد اولہ اور دورۂ حد یث جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان میں پڑھ کر سندِ فر اغت حاصل کی۔

تدریسی زندگی

ترمیم

علامہ اظہر نے دورانِ تعلیم ہی شجاع آباد میں ایک دینی ادارہ،مد رسہ اسلامیہ عر بیہ اظہر العلوم کے نا م سے قا ئم کیا جہاں آپ مختلف فنون کی تدریس بھی فرماتے رہے،اس کے ساتھ ساتھ آپ نوری جا مع مسجد شجاع آباد میں فرائض خطا بت بھی سر انجام دیتے ہیں، تبلیغ ِدین کی خاطر آپ نہ صرف ملک کے اطراف و اکنا ف میں دورے فرماتے ہیں، بلکہ دو مرتبہ افغا سنتان ،ایران،عراق،اردن ،سعودی عرب، شامِ اور بیت المقدس بھی جا چکے ہیں۔

دوسری خدمات

ترمیم

آپ اہل سنت و جما عت کی مختلف تنظیموں سے وابستگی رکھتے ہو ئے مسلکِ اہل سنت کو شاں رہتے ہیں، آپ جماعتِ اہل سنت پا کستان کے نا ظم نشر و اشاعت ہیں، اس سے قبل آپ سنی تنظیم کے نا ظم،ادارہ اصلا ح المسلمین پا کستان کے صد ر اور جمعیت علما پا کستان کے نا ئب نا ظم رہ چکے ہیں۔

آپ نے ملک میں چلنے والی ہر مذ ہبی تحریک میں حصہ لیا اور قید و بند کی صعو بتو ں کو خند ہ پیشانی سے قبول کیا، تحریک ختم نبوت اور تحریک نظامِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے مو قعہ پر آپ تقر یبا ً ڈیڑہ ماہ ملتان جیل میں پا بند ِ سلا سل رہے۔

تصنیفات

ترمیم

آپ نے سیکٹر وں مذہبی ،تبلیغی پمفلٹ اور کئی کتا بیں تحریر فر ما ئیں،آپ کی تا لیفا ت یہ ہیں۔

  • دیوان اظہر،اردو و سرائیکی نعتیہ مجموعہ
  • ذکر حبیب،نعتیہ کلام
  • پنجا ب کے پا نچ قطب اور ایک خضرِوقت کی سوانح حیات۔
  • تحفہ الا حباب فی مدح الآل والا صحاب ( دو جلد)
  • مظہر ذاتِ حق۔
  • دند ان شکن جو اب۔
  • دیو بندی اور بریلوی میں فرق۔
  • سماع مو تیٰ کی شر عی حثییت۔
  • دعا بعد جنا زہ کا شرعی فیصلہ۔
  • گلد ستہ نورمن دیا ر حبیب الی وطن عزیز[1]

وفات

ترمیم

مولانا خدا بخش اظہر 3 مئی 2001ء کو شجاع آباد ملتان میں وفات پائی [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تعارف علما اہل سنت ص 98 محمد صدیق ہزاروی،مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ لاہور
  2. وفیات نعت گویان پاکستان:صفحہ 49 ڈاکٹر محمد منیر سلیچ: نعت ریسرچ سنٹر کراچی