خطبات مسجد نبوی
دنیائے عالم کے تمام مسلمانوں کا دل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ حرمین شریفین کے زیارت کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کم از کم ایک ایک جمعہ کی نماز ادا کی جائے اور خطبہ سنا جائے لیکن چونکہ حرمین شریفین میں خطبات عربی زبان میں ہوتے ہیں تو بہت ہی کم افراد ان سے کما حقہ مستفید ہو پاتے ہیں، اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ان خطبات کا ترجمہ اردو زبان میں دنیائے عالم میں پھیلے ہوئے اردو دان مسلمانوں تک پہنچانے کا بیڑا شفقت الرحمن مغل نے اٹھایا اور عرصہ پانچ سال سے اس کام کے لیے مشنری جذبے کے ساتھ مصروف عمل ہیں، مسجد نبوی کے گذشتہ پانچ سالوں اور آئندہ کے تمام خطبات کا ترجمہ آپ اردو مجلس پر دیکھ سکتے ہیں
== حوالہ جات ==*