خواجگان (خواجہ خیل)
خواجگان (خواجہ خیل) خاندان، پشتون قبیلے یوسفزئی سے تعلق رکھتے ہیں جو ضلع سوات ژوب لورالائی کویٹہ بلوچستان اور دیر میں آبادہے، خاص طور پہ سوات کے علاقے چارباغ، بریکوٹ، بانډۍ اور مینگورہ میں اور دیر میں چکدرہ سے اوپر تقریباً سارے یوسفزئی خواجہ زئی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔
یہ خاندان سوات آنے سے پہلے پڑھنے پڑھانے کا کام کرتے تھے اور یوسفزئی قبیلے کے سوات آنے کے بعد انھوں نے تجارت کا پیشہ اختیار کیا تھا جو اج تک چلا آ رہا ہے
[1]
دیر میں خواجہ زئی سے ملیزئی آباد ہیں جو پھر ریاست دیر کے شاہی خاندان بھی اس ہی قبیلے سے ٹھہرا۔ تیمرگرہ کے علاقے میں زیادہ تر ملیزئی کے ذیلی شاخ اوسیٰ خیل آباد ہے جو وہاں پہ ملکانہ حیثیت سے بھی رہتے ہیں۔ اخون خیل
قوم دیر کے شاہی قوم ہے جن کا تعلق ملیزئی کے پائندہ خیل قوم سے ہے۔
لہجہ
ترمیمیہ یوسف زئی پشتوبولتے ہیں جس میں زیادہ تر ش کی بجائے ښ (خین) کا استعمال کرتے ہیں، یعنی پشتون کو پښتون کہتے ہیں اور پشتونخوا کو پښتونخوا بولتے ہیں۔ اس وجہ سے یوسفزئی لہجے کو عام زبان میں سخت پشتو بھی کہا جاتا ہے