خواجہ دل محمد

محقق، نقاد، ریاضی دان

خواجہ دل محمد پاکستان کے شاعر، ریاضی دان، ماہر تعلیم اور مصنف ہیں۔

خواجہ دل محمد
معلومات شخصیت
پیدائش 9 فروری 1887ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 مئی 1961ء (74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ریاضی دان ،  نقاد ،  مترجم ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت

ترمیم

1884ء میں لاہور میں پیدا ہوئے

وفات

ترمیم

انتقال: 1961ء

نام دِل محمد اور قلمی نام خواجہ دِل محمد دِل جبکہ والد کا نام خواجہ نظام الدین ہے۔

جامعہ پنجاب سے ایم۔ اے کیا اور 9 جولائی 1907ء کو اسلامیہ کالج لاہور میں ریاضی کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ عمر بھر اس دانش گاہ سے منسلک رہے۔ آخر میں اسی کالج کے پرنسپل بنے اور اسی حیثیت میں 1944ء میں ریٹائر ہوئے۔ ایک اچھے شاعر اور ایک قابل ریاضی دان کا یک جا ہونا خاص دشوار ہے۔ لیکن خواجہ دل محمد کی شخصیت میں شعر و ہندسہ کی ایک یکجائی کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے۔ ریاضی کے 32 درسی کتابوں کے مصنف تھے۔ گیتا کا اردو نظم میں ترجمہ کیا۔ سورۃ فاتحہ کی منظوم تفسیر روح قرآن کے نام سے لکھی۔ بچوں کے لیے بھی آسان اور دلچسپ نظمیں لکھتے تھے۔ یونیورسٹی کے فیلو اور سنڈیکیٹ کے رکن تھے۔ بیس سال تک مسلسل لاہور میونسپلٹی کے رکن ہرے۔ لاہور کی ایک سڑک ان کے نام سے موسوم ہے۔

معلمی

ترمیم

خواجہ دِل محمد ریاضی دان تھے۔ اسلامیہ کالج (ریلوے روڈ)، لاہور میں تقریباً 35 سال تک ریاضی کے اُستاد رہے۔ 1939ء سے 1942ء تک پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا۔[1]

اردو ادب میں مقام

ترمیم

خواجہ نے ریاضی میں کتب تصنیف کرنے کے علاوہ شعر و اَدب میں بھی بے شمار خدمات سر انجام دیں۔ قرآن، گیتا اور گرنتھ کے بعض حصوں کے منظوم تراجم کیے۔ متعدد نظمیں لکھیں۔ دوہا نگاری کی حیثیت سے اہمیت رکھتے تھے۔ قیامِ پاکستان کے تین چار سال بعد دوہوں کا مجموعہ ’’پیت کی رِیت‘‘ شائع ہوا جس پر سالِ اشاعت درج نہیں ہے۔دوہوں میں ہندی الفاظ اور اسلوب کا متوازن استعمال کیا گیا ہے۔موضوعات میں بڑا تنوع ہے۔خواجہ نے بہت سے اخلاقی موضوعات پر بھی نظمیں لکھی ہیں جو اُن کے مجموعے ’’مشعلِ راہ‘‘ میں شامل ہیں۔ بالعموم اِن نظموں پر نثریت غالب ہے۔[2]

تصانیف

ترمیم

1-درد ِ دل 1938

2-آئینہ اخلاق (پچاس اخلاقی نظمیں)1932

3-روح قرآن (سورة فاتحہ کی منظوم تفسیر)1947

4-بوستان ِ دل 1960

5-صد پارئہ ِ دل(رُباعیات)1946

6-ستاروں کا گیت1917

7-گلزار معنی (اُردو لغت)

8-پریت کی ریت (دوہے)

9-دِل کی گیتا (گیتا کا منظوم ترجمہ)1944

10-جپ جی صاحب (منظوم ترجمہ)1945

11-سُکھ منی صاحب (منظوم ترجمہ)1945

12-روحانی نغمے1955

13-دِل کی بہار (بچوں کے لیے نظمیں)

چندا مامو ں (ان کی ایک نظم)

ترمیم

چندا ماموں آتے ہیں

دود کٹوری لاتے ہیں

ننھے پیارے بچوں کو

سُکھ کی نیند سلاتے ہیں

باندھ کے ڈوری کِرنوں کی

جھولے خُوب جھلاتے ہیں

ننھے ننھے پھولوں پر

موتی سے برساتے ہیں

خواب کی میٹھی دُنیا کی

ہم کو سیر کراتے ہیں

سیڑھی رکھ کر کرنوں کی

ندی آن نہاتے ہیں

موجوں میں لراتے ہیں

ڈبکی خوب لگاتے ہیں

ہالا کھینچ کے بادل پر

سادھو سے بن جاتے ہیں

چِتلی چتلی بدلی میں

چھپ کر دَوڑ لگاتے ہیں

سونے والی دُنیا پر

چپکے چپکے جاتے ہیں

ہنسنے والے تاروں میں

گیت خوشی کے گاتے ہیں
(دِل کی بہار)

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند: جلد 5، صفحہ 132۔
  2. تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند: جلد 5، صفحہ 132۔