خواجہ شیخ حسن محمد چشتی

شیخ الاتقیاءخواجہ شیخ حسن محمد سلسلہ چشتیہ کے اکابرین بزرگوں مین شمار ہوتے ہیں

نام و لقب ترمیم

آپ کا نام مبارک حسن محمد کنیت ابو صالح اور لقب شیخ الاتقیاءہے۔

ولادت ترمیم

آپ احمد آباد گجرات میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام شیخ احمدعرف میاں جیو تھا۔ جن کا سلسلۂ نسب شیخ کمال الدین علامہ تک پہنچتا ہے۔

بیعت و خلافت ترمیم

آپ اپنے چچاخواجہ شیخ جمال الدین جمن کے مرید و خلیفہ تھے۔ بارہ برس کی عمر میں مرید ہوئے اور خلافت حاصل کی آپ کو اپنے والد سے بھی خلافت حاصل تھی۔ اور شیخ محمد غياث نوربخش قادری سے خاندان قادریہ کی خلافت بھی حاصل تھی۔

تصنیفات ترمیم

آپ عالم علوم ظاہری و باطنی تھے اور صاحب تصنیف بھی تھے

  • تفسیرمحمد
  • تقسيم الاوراد،
  • اورحاشیہ تفسیر بیضاوی کے علاوہ اور بھی تصانیف ہیں۔

وفات ترمیم

آپ کا وصال 28ذیقعدہ 982ھ کو ہوا۔ آپ کا مزار مبارک احمدآ بادگجرات میں آپ کے والد کے مزار مبارک کے قریب ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرہ خواجگان تونسوی، جلد اول صفحہ 53،پروفیسر افتخار احمد چشتی چشتیہ اکادمی فیصل آباد پاکستان