احمد آباد (بھارت)
احمد آباد، گجرات کا سب سے بڑا شہر اور ہندوستان کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ دُنیا میں سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا تیسرا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے سابرمتی کے کنارے آباد ہے۔ احمد نامی چار بزرگوں نے سلطان احمد شاہ کے ایما پر اس کی بنیاد قائم کی۔ یہ شہر سوتی کپڑے کی مِلوں کی وجہ سے ہندوستان کا مانچسٹر کہلاتا تھا۔ لیکن اب سوتی کپڑے کی ساری ملیں بند ہو چکی ہیں۔ یہاں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام اُردو میڈیم اسکول کے 76 ابتدائی مدارس (پرائمری اسکول) ہیں۔ اس کی آبادی تقریباً 52 لاکھ ہے۔احمد آباد شہر احمد آباد ضلع کا صدرِ دفتر بھی ہے۔ اس شہر میں صوفیائے کرام کے مزارات اس کثرت سے ہیں کہ ملتان کی طرح اسے بھی مدینۃ الاولیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ہواؤں کے ساتھ کثرت سے گرد اُڑتی ہے، یہ دیکھ کر مغل شہنشاہ اکبر اعظم نے اسے گردآباد سے موسوم کیا تھا۔
احمد آباد (بھارت) | |
---|---|
منسوب بنام | احمد شاہ اول |
تاریخ تاسیس | 26 فروری 1411 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھارت (15 اگست 1947–)[1] سلطنت گجرات (26 فروری 1411–نومبر 1572) مغلیہ سلطنت (نومبر 1572–1753) مراٹھا سلطنت (1738–6 نومبر 1817) کمپنی راج (6 نومبر 1817–28 جون 1858) برطانوی ہند (28 جون 1858–14 اگست 1947) [2][3] |
دار الحکومت برائے | احمد آباد ضلع (6 نومبر 1817–) |
تقسیم اعلیٰ | احمد آباد ضلع |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 23°01′19″N 72°34′47″E / 23.021944444444°N 72.579722222222°E |
رقبہ | 464.165 مربع کلومیٹر [4] 535.7 ہیکٹر 395 ہیکٹر |
بلندی | 53 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 7645000 (2016) |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:30 |
گاڑی نمبر پلیٹ | GJ-1 GJ-27 |
رمزِ ڈاک | 3800XX |
فون کوڈ | 079 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1279233 |
درستی - ترمیم |
یہ ریاست گجرات کا 1970 تک دار الحکومت بھی رہا جسے بعد میں گاندھی نگر منتقل کر دیا گیا۔ گاندھی نگر، شہر احمدآباد سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گجرات کی ریاستی اسمبلی گاندھی نگر ہی میں ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر احمد آباد (بھارت) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Ahmedabad,India — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
- ↑ "صفحہ احمد آباد (بھارت) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اکتوبر 2024ء
- ↑ "صفحہ احمد آباد (بھارت) في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اکتوبر 2024ء
- ↑ Ahmedabad Details :- — اخذ شدہ بتاریخ: 21 فروری 2018
- ↑ http://www.valladolidadelante.es/node/12371