صاحبزادہ خواجہ محمد بخش سلسلہ نقشبندیہ باؤلی شریف کے بزرگان میں شامل ہیں۔یہ لہندے والے حضرت صاحب سے مشہور ہیں

ولادت

ترمیم

ان کی ولادت خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ نوریہ باؤلی شریف میں ہوئی خواجہ محمد خان عالم کے بڑے صاحبزادے تھے اپنے والد کی کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر بیٹھے آپ انتہائی خلیق اور رحمدل تھے

تعلیم

ترمیم

علم حاصل کرنے کے لیے جوڑا کرنانہ میں حضرت خواجدین کی درسگاہ میں داخل ہوئے۔یہاں سے فراغت کے بعد اپنے برادر خورد سمیت موضع چیچیاں تشریف لے گئے اس کے بعد دونوں برادران جامعہ نعمانیہ لاہورمیں داخل ہو کر تعلیم کی تکمیل کی۔

خلافت

ترمیم

آپ کو خواجہ محمد دین سے بھی خلافت حاصل تھی خواجہ نور محمد تیراہی سے بھی فیض یاب ہوئے-خواجہ خواجگان شمس الہند پیر سید محمد چنن شاہ نوری دائم الحضوری آلو مہار شریف سے بھی اکتساب فیض کیا۔شب روز ریاضت و مجاہدہ میں گزارتے ہیں اس کے باوجود آپ نے اپنے اکابرین کی طرح زمینداری کو ذریعہ معاش بنائے رکھا کسی سے کبھی کچھ وصول نہیں کیا بلکہ جو باہر سے آتا وہ اپنے مریدین پر خرچ کردیتے ہزاروں لوگوں کو فیض یاب کیا

وفات

ترمیم

12 شعبان 1311ھ مطابق اتوار 18 فروری 1894ءانتقال کر گئے۔باؤلی شریف میں مدفون ہیں[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. آثار بیرسٹر عبد القیوم چوہدری،صفحہ 89،بارک بکسیلر گوجرانوالہ 2009ء
  2. آفتاب مشائخ مفتی علیم الدین صفحہ 112 خانقاہ سلطانیہ جہلم