خواجہ محمد خان عالم خواجگان باؤلی شریف کے جد اعلیٰ ہیں۔

خواجہ محمد خان عالم
معلومات شخصیت
پیدائش 6 دسمبر 1813ء
کری شریف ،جلالپور جٹاں
مقام وفات باؤلی شریف

ولادت

ترمیم

محمد خان عالم کی ولادت 6 دسمبر 1813ء کری شریف جلالپور جٹاں میں ہوئی۔یہ دریائے چناب کے کنارے واقع ہے

ابتدائی زندگی

ترمیم

خواجہ خان عالم بڑے وجیہہ اور زور آور تھے ابتدائی عمر میں ان کا پیشہ سپہ گری تھا مگر اچانک دل کی ایسی کیفت ہوئی کہ راہ سلوک پر چل پڑے ۔

بیعت و خلافت

ترمیم

خواجہ محمد نامدار نتھیال شریف کے مرید اور خلیفہ تھے اور انہی کے حکم پر باؤلی شریف تشریف لے گئے۔میاں محمد بخش عارف کھڑی ان کی زیارت کے لیے باؤلی شریف آتے تھے۔آپ کو اولیائے آلو مہار شریف سے خاص عقیدت تھی خواجہ خواجگان شمس الہند پیر سید محمد چنن شاہ نوری دائم الحضوری کے ساتھ دور دراز کے سفر کیے اور دین اسلام کی تبلیغ کی۔

اولاد

ترمیم

خواجہ خان عالم کی شادی باؤلی شریف میں ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے ہوئے خواجہ محمد بخش اور خواجہ غلام محی الدین اپنے وقت کے اولیاء میں سے تھے۔

وفات

ترمیم

23 فروری 1871ء باؤلی شریف سرائے عالمگیر گجرات میں مزار ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اولیائے پنجاب ،انجم سلطان شہبازصفحہ 115 ورگو پبلشر لاہور