خواجہ محمد فاضل سلسلہ نقشبندیہ ڈھنگروٹ شریف کے بزرگ ہیں۔ انھیں حضرت الثالث کہا جاتا ہے۔ اب انھیں ڈھانگری شریف کے بزرگ بھی کہا جاتا ہے۔

ولادت ترمیم

1334ھ بمطابق 1915ء کو ڈھنگروٹ شریف میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام حافظ محمد علی ہے۔

تعلیم و تربیت ترمیم

ابتدائی تعلیم اپنے والد حضرت ثانی حافظ محمد علی سے حاصل کی اس کے ساتھ ساتھ روحانی مراتب بھی طے کرائے، مزید تعلیم کے لیے مولانا غلام نبی پنڈوڑی اور مولانا محمد ابراہیم سیاکھوی کے شاگرد رہے،شیخ الحدیث والقرآن محمد یوسف محلہ نلوئی پرانا میرپور سے کریما،پند نامہ، نام حق ،تحفہ رسولیہ، گلستان، بوستان،قدوری اور کنز الدقائق تک کتب پڑھیں۔گجرات میں انجمن خدام صوفیہ میں بھی رہے جہاں عبد الغفور ہزاروی اور مولانا سلطان احمد سے تعلیم حاصل کی۔ جب ان کے اساتذہ حاصلانوالہ منتقل ہوئے تو یہ بھی ساتھ ہی وہاں پہنچ گئے۔ جامعہ نعمانیہ لاہور میں بھی ظالب علم رہے بالاخر جامعہ مظہر الاسلام بریلی سے دورہ حدیث کیا ۔

القاب ترمیم

جامع الفضائل،عمد ۃ الخصائل،معدن الشمائل،حضور قبلہ عالم۔

اتباع شریعت ترمیم

آپ کا وجود پیکر شریعت اور سنت مصطفے ٰ کا کامل نمونہ تھی ان کا اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا اوڑھنا بچھونا سب سنت مصطفے ٰ کے سانچے میں ڈھلے ہوئے تھے،تہبند ہمیشہ ٹخنوں سے اوپر رکھتے کسی کو اس کا مرتکب دیکھتے تو سرزنش فرماتے۔

وفات ترمیم

75 سال کی عمر میں15 مئی بروز بدھ 1991ء میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. گلستان حیات،صوفی طالب حسین،صفحہ 177،بزم برادران طریقت ڈھانگری شریف میرپور آزاد کشمیر