حافظ محمد علی
حافظ محمد علی سلسلہ نقشبندیہ ڈھنگروٹ شریف کے بزرگ ہیں۔ انھیں حضرت ثانی کہا جاتا ہے۔ اب انھیں ڈھانگری شریف کے بزرگ کہا جاتا ہے۔
ولادت
ترمیم1875ء میں ڈھنگروٹ شریف میں خواجہ محمد حیات کے ہاں پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی دنیاوی تعلیم کے لیے رواتڑہ شریف ضلع جہلم کے قریب لہڑی میں گئے تنگدیو میرپور میں بھی تعلیم حاصل کی۔
بیعت و خلافت
ترمیمبہت چھوٹی عمر میں والد سید لطف شاہ رواتڑہ شریف کے ہاں بیعت کے لیے لے گئے جو خواجہ خان عالم کے خلیفہ تھے انھوں نے بیعت کیا اور والد صاحب کو اجازت دی کہ ان کی خود ہی تربیت کریں تو خلافت والد صاحب سے ہی عطا ہوئی۔قاضی سلطان محمود اعوانی سے سلسلہ قادریہ ملا اور سلوک مجددیہ کی بھی تکمیل کی۔ اسی طرح سائیں نور مجذوب سے میں بہت اخذ فیض کیا باؤلی شریف سے بھی جبہ خلافت حاصل ہوا ۔
اولاد
ترمیمان کے چار صاحبزادے ہیں
- حافظ خواجہ محمد فاضل
- بابو محمد صادق
- محمد صدیق
- منشی محمد شریف
ساتھی اور دوست
ترمیماخوت و یگانگت کا جو مزاج یہاں پر ہے کہ مریدین کو ساتھے یا دوست کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ اور یہ دوستی کا سلسلہ دنیاوی غرض سے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے ہوتا ہے۔
وفات
ترمیم1964ء میں قدیمی میرپور کے قریب فیض پور میں ہوا تین سال بعدبوجہ منگلا جھیل مزار منتقل کیے گئے اور ڈھانگری شریف میں مزار بنایا گیا [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ گلستان حیات،صوفی طالب حسین،بزم برادران طریقت ڈھانگری شریف میرپور آزاد کشمیر