خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن
خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن (انگریزی: World Suicide Prevention Day) عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ہر سال دنیا بھر میں 10 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال تقریباً 1 ملین افراد خودکشی کرتے ہیں جو ایک لمحہ فکر ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر خودکشی سے بچاؤ کا شعور اجاگر کرنا، سماجی، معاشی اور ذہنی صحت کے مسائل پرقابو پانا ہے۔[1]
خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن | |
---|---|
باضابطہ نام | World Suicide Prevention Day |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
تقریبات | عالمی ادارہ صحت |
تاریخ | 10 ستمبر |
تکرار | سالانہ |