خود کشی میں صنفی فرق
خود کشی میں صنفی فرق (انگریزی: Gender differences in suicide) سے مراد خودکشی کی شرحوں میں عالمی سطح پر دکھائی دینے والا فرق ہے۔[1] یہ دیکھا گیا ہے کہ اس معاملے عورتوں اور آدمیوں کے رویوں میں نمایاں فرق ہے۔ ایک طرف عورتیں خود کشانہ خیالات سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، وہیں آدمی زیادہ تر ان خیالات کو انجام تک پہنچاتی ہیں۔[2]
خواتین کی خود کشی کے وجوہ
ترمیمترقی پزیر ممالک میں خواتین میں خودکشی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی کی ذہنی اور تعلیمی مطابقت کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ والدین اندھا دھند رشتے طے کر دیتے ہیں، کیونکہ انھیں اچھا رشتہ ہاتھ سے نکلنے کا خوف ہوتا ہے۔ لیکن، بعد کے حالات میں جب لڑکی اور لڑکے کو پتہ چلتا ہے کہ ان کی اپنے ساتھی کے ساتھ ذہنی مطابقت نہیں ہے تو وہ مایوس ہو کر انتہائی قدم اٹھا لیتے ہیں۔ میاں بیوی کے سماجی پس منظر، تعلیم، عمر اور سوچ میں فرق نہ صرف عورتوں بلکہ مردوں کو بھی خودکشی پر مائل کردینے والے عوامل ہیں۔واتین میں خود کشی کی شرح میں پریشان کُن اضافہ: ماہرین اس کے علاوہ جہیز کے لیے ہراسانی اور گھریلو تشدد بھی دیگر محرک عوامل میں شامل ہیں۔ جب کہ معاشی تنگی اور دیگر سماجی مسائل بعد کے عوامل ہوتے ہیں۔ آبرو ریزی اور جنسی ہراسانی سے بھی خود کشی کے کچھ واقعات ہوئے ہیں۔
مردوں میں خود کشی
ترمیمہر 40 سیکنڈ میں دنیا میں کہیں نہ کہیں ذہنی تناؤ کی وجہ سے ایک مرد خودکشی کرتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مرد اپنے مسائل کے بارے میں کم بات کرتے ہیں یا کم ہی مدد کی تلاش میں ہوتے ہیں۔[3] یہ تناؤ کا سبب تعلیمی، معاشی اور سماجی ہو سکتا ہے۔ کئی بار اسبات کا تعین بھی مشکل ہوتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ J. Richard Udry (November 1994)۔ "The Nature of Gender" (PDF)۔ Demography۔ 31 (4): 561–573۔ JSTOR 2061790۔ PMID 7890091۔ doi:10.2307/2061790۔ 03 اپریل 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ
- ↑ WHO (2002)۔ "Self-directed violence" (PDF)۔ www.who.int
- ↑ ڈپریشن: ہر 40 سیکنڈ میں ایک مرد خود کشی کرتا ہے مگر کیوں؟