داؤد انڈسٹریز کرکٹ ٹیم

داؤد انڈسٹریز داؤد گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی۔ انھوں نے 1975-76 میں پیٹرنز ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا ایک سیزن کھیلا تھا۔

داؤد انڈسٹریز جس میں ٹیسٹ کھلاڑی ظہیر عباس (جنھوں نے ٹیم کی کپتانی کی تھی) اور عمران خان شامل تھے، پہلے تین راؤنڈ میں اپنے میچ جیت گئے، پھر سیمی فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے ایک اننگز سے ہار گئے۔ ان کے چار میچ 12 اکتوبر سے 3 نومبر 1975 کے درمیان ہوئے۔ [1]

چار میچوں میں داؤد انڈسٹریز کی ٹیم میں چودہ کھلاڑی شامل تھے۔ سب سے زیادہ اسکور ظہیر عباس نے کیا جو 51.28 کی اوسط سے 359 رنز تھا۔ [2] زیادہ وکٹیں لینے والے بالر محمد صابر جنھوں نے 20.32 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "First-class matches played by Dawood Industries"۔ CricketArchive۔ 31 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2019 
  2. "Batting and fielding for Dawood Industries"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2019 
  3. "Bowling for Dawood Industries"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جنوری 2019 

بیرونی روابط

ترمیم

دیگر ذرائع

ترمیم
  • وزڈن کرکٹرز کا المانک 1977