داؤد بن عمرو بن زہیر بن عمرو بن جمیل بن الاعرج بن عاصم ، ابو سلیمان الضبی البغدادی (149ھ-228ھ)، آپ شیخ، حافظ، ثقہ اور محدث اصبہان احمد بن یونس بن مسیب بن زہیر الضبی کے چچازاد بھائی ہیں۔آپ حدیث کے ثقہ ائمہ میں سے ہیں۔امام بغوی نے ان کے بارے میں کہا: ہم سے داؤد بن عمرو الثقہ المامون نے بیان کیا۔ آپ کا انتقال سنہ دو سو اٹھائیس ہجری میں ہوا۔ [1]

داؤد بن عمرو ضبی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام داود بن عمرو بن زهير بن عمرو بن جميل بن الأعرج بن عاصم
رہائش بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کنیت أبو سليمان
لقب الضبى
عملی زندگی
طبقہ الثانية عشر
ابن حجر کی رائے ثقة
ذہبی کی رائے ثقة
نمایاں شاگرد ابو القاسم بغوی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

روایت حدیث

ترمیم

جویریہ بن اسماء، نافع بن عمر الجمعی، ابو معشر نجیح سندی، حماد بن زید، شریک قاضی، عبد اللہ ابن مبارک، سفیان بن عیینہ، اسماعیل بن عیاش، محمد بن مسلم طائفی، عبد الرحمن ابن ابی الزناد اور محمد بن عبد اللہ بن عبید بن عمیر، علی بن ہاشم بریدی اور دیگر۔ راوی: احمد بن حنبل، امام مسلم اپنی صحیح میں، ابراہیم الحربی، ابو حاتم رازی، احمد بن حسن صوفی، ابن ابی الدنیا، ابو قاسم البغوی، عباس الدوری ، احمد بن ابی خیثمہ، حجاج ابن یوسف شاعر اور موسیٰ بن ہارون اور موسیٰ بن اسحاق انصاری، عبد اللہ بن ناجیہ، جعفر صائغ اور دیگر۔ امام نسائی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔[2]

جراح اور تعدیل

ترمیم

ابو قاسم بغوی نے کہا: ثقہ اور مامون ہے۔ ابن حجر عسقلانی نے کہا: ثقہ ہے۔ حافظ ذہبی نے کہا: وہ حدیث کے ثقہ راوی ہیں۔ سعید بن سلیمان الضبی نے کہا::حمدہ" اس کی تعریف کی۔ عبد الباقی بن قانع بغدادی نے کہا: ثقہ اور ثابت ہے۔امام یحییٰ بن معین نے کہا: لا عرفه"میں اسے نہیں جانتا اور ایک مرتبہ کہا کہ "لا بأس به "اس میں کوئی حرج نہیں۔ [3]

وفات

ترمیم

آپ نے 238ھ میں وفات پائی ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "إسلام ويب - سير أعلام النبلاء - الطبقة الثانية عشرة - داود بن عمرو- الجزء رقم11"۔ islamweb.net (عربی میں)۔ 2021-04-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-19
  2. "ص333 - كتاب تاريخ بغداد ت بشار - داود بن عمرو زهير أبو سليمان الضبي - المكتبة الشاملة الحديثة"۔ al-maktaba.org۔ 21 مايو 2021 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-21 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاريخ أرشيف= (معاونت)
  3. "موسوعة الحديث : داود بن عمرو بن زهير بن عمرو بن جميل بن الأعرج"۔ hadith.islam-db.com۔ 20 مايو 2021 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-21 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاريخ أرشيف= (معاونت)