داؤد خیل

ضلع میانوالی کا ایک شہر

داؤد خيل پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ہے جو ضلع میانوالی میں واقع ہے۔ یہ شہر جناح بیراج سے نکلنے والی نہر کے کنارے آباد ہے۔داودخیل میں افغان/پٹھان قبیلے آباد ہیں جن میں نیازی ، خٹک ہیں اور دوسرے پنجابی قبیلوں میں اعوان اور جٹ بھی شامل ہیں۔داؤد خیل میں سب سے زیادہ زمینیں/رقبے نیازی پٹھان/افغان قبیلے کی ذیلی شاخ شریف خیل کے پاس ہیں۔داود خیل ملک کے باقی حصوں سے ریل اور روڈ کے ذریے جڑا ہوا ہے۔ داودخیل ریلوے اسٹیشن راولپنڈی سے ملتان جانے والی اکثر ٹرینوں کے راستے میں پڑتا ہے۔داود خیل میں پاکستان کے دو بڑے کارخانے ہیں،جس میں ایک میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اوردوسرا پاک امیریکن کھاد فیکٹری شامل ہیں،جو کے اسکندرآباد کے مقام پر واقع ہیں۔

شہر
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعمیانوالی
بلندی207 میل (679 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔