پنجاب، پاکستان
پنجاب پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والے لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مغرب کی طرف خیبرپختونخوا اور بلوچستان، شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجستھان سے ملتا ہے۔ پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں کردستانی، بلوچوں اور عربی نژادوں کی کافی تعداد ہے۔ پنجاب کا دار الحکومت لاہور ہےمردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی بارہ کروڑ تہتر لاکھ 127,333,305 افراد پر مشتمل ہے۔
پنجاب | |
---|---|
صوبہ | |
پنجاب، پاکستان کا محل وقوع | |
متناسقات: 31°N 72°E / 31°N 72°E | |
ملک | پاکستان |
قیام | 1 جولائی 1970ء |
صوبائی دار الحکومت | لاہور |
انتظامی ڈویژن | |
حکومت | |
• قسم | صوبائی |
• گورنر | سردار سلیم حیدر خان |
• وزیر اعلیٰ | مریم نواز |
• چیف سیکٹری | زاہد اختر زمان |
• مقننہ | پنجاب صوبائی اسمبلی |
• عدالت عدلیہ | عدالت عالیہ لاہور |
رقبہ | |
• کل | 205,344 کلومیٹر2 (79,284 میل مربع) |
آبادی (2023) | |
• کل | 127,333,305 |
• کثافت | 620/کلومیٹر2 (1,600/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
آیزو 3166 رمز | PK-PB |
پاکستان کی زبانیں |
دیگر زبانیں: سرائیکی |
کھیلوں کی اہم ٹیمیں | لاہور قلندرز لاہور بادشاہز ملتان سلطانز لاہور لائینز راولپنڈی ریمز سیالکوٹ سٹالینز بہاولپور سٹیگز شیخوپورہ شارخس |
اسمبلی | 183 |
پنجاب اسمبلی | 371 |
ڈویژن | 9 |
اضلاع | 37 |
تحصیل | 146 |
یونین کونسلیں | 7602 |
ویب سائٹ | www |
پنجاب فارسى زبان كے دو لفظوں پنج بمعنی پانچ(5) اور آب بمعنی پانی سے مل کر بنا ہے۔
ان پانچ درياؤں كے نام ہيں:
پنجاب کا صوبائی دار الحکومت لاہور، پاکستان کا ایک ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی مرکز ہے جہاں ملک کی سنیما صنعت اور اس کے فیشن کی صنعت ہے۔
"فنون لطیفہ کے حوالے سے پنجاب پاکستان کے بڑے اور نامور نام پیش خدمت ہیں گلوکار استاد پٹھانے خاں, گلوکار استاد شوکت علیم, اداکار توقیر ناصر, اداکارہ سائرہ خان, اداکار شیخ اسد عاقب, اداکار بلال اعوان, اداکار عرفان ساگر, اداکار ادریس ملک, شاعر کشفی ملتانی, شاعر مخدوم غفور ستاری, شاعر انور سعید انور, شاعر خلیل مرزا, شاعر سعید اختر سعید, شاعر مخدوم نوید ستاری, شاعر رضا ٹوانہ, شاعر افضل چوہان, شاعر احمد سعید گل, شاعر سلیم نتکانی, شاعر شکیل عادل[1]
تہوار
ترمیمعید الفطر، عید الاضحی، شبِ برات اور عید میلاد النبی پنجاب کے علاوہ پورے پاکستان میں خاص تہوار ہیں اور پورے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کے علاوہ رمضان کا پورا مہینہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مگر بسنت ایک ایسا تہوار ہے جو پنجاب سے منسلک ہے۔ یہ تہوار بہار کے موسم کو خوش آمدید کہنے کا ایک خاص طریقہ ہے۔ جس میں لوگ پتنگ اڑا کر اور پنجاب کے خاص کھانے بن ا کر اور کھا کراس تہوار کو مناتے ہیں۔ مگر بہت سے لوگ بسنت منانے کے خلاف ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے کئی معصوم لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
جغرافیہ
ترمیمپنجاب رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کے بعد پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کا رقبہ 205,346 مربع کلومیٹر (79,284 مربع میل) ہے۔ یہ پاکستان کے کل رقبے کا 25.8 فیصد ہے۔ صوبہ پنجاب کی سرحد جنوب میں سندھ، جنوب مغرب میں صوبہ بلوچستان، مغرب میں صوبہ خیبر پختونخواہ اور شمال میں اسلام آباد دار الحکومت اور آزاد کشمیر سے ملتی ہے۔ پنجاب کی سرحدیں شمال میں جموں و کشمیر اور مشرق میں بھارتی ریاست پنجاب اور راجستھان سے ملتی ہیں۔
دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر لاہور ہے جو پنجاب کے وسیع علاقے کا تاریخی دار الحکومت تھا۔ دیگر اہم شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ، بہاولپور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، جہلم اور ساہیوال شامل ہیں۔ پنجاب کی جغرافیہ میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے پانچوں بڑے دریاؤں کا گھر ہے۔ وہ پانچ دریا یہ ہیں:
اس کے علاوہ اس خطے میں ریگستان بھی موجود ہیں جو پاک بھارت سرحد کے قریب ہیں خاص طور پر بھارتی صوبے راجستھان کے پاس۔ دیگر ریگستانوں میں صحرائے تھل اور صحرائے چولستان شامل ہیں۔
موسم
ترمیمفروری سے پہلے پنجاب میں بہت سردی ہوتی ہے اور پھر اس مہینے سے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے اور موسم خوشگوار ہونے لگتا ہے۔ مارچ اور اپریل میں بہار کا موسم رہتا ہے اور پھر گرمیاں شروع ہونے لگتی ہیں۔
گرمیوں کا موسم مئی سے شروع ہوتا ہے تو ستمبر کے وسط تک رہتا ہے۔ جون اور جولائی سب سے زیادہ گرم مہینے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق پنجاب میں C°46 تک درجہ حرارت ہوتا ہے مگر اخبارات کی معلومات کے مطابق پنجاب میں C°51 تک درجہ حرارت پہنچ جاتا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ملتان میں جون کے مہینے میں قلمبند کیا گیا جب عطارد کا درجہ حرارت C°54 سے بھی آگے بڑھ گیا تھا۔ برسات یا مونسون کا موسم بھی جون سے شروع ہو کر ستمبر تک رہتا ہے۔ ستمبر کے اواخر میں گرمی کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اکتوبر کے بعد پنجاب میں سردی کا موسم شروع ہو جاتا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دسمبر اور جنوری میں شدید دھند پڑتی ہے، جس کے باعث ملکی و غیر ملکی آمد و رفت متاثر ہوتی ہے۔
علم آبادیات
ترمیمزبانیں
ترمیممردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق صوبہ پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ تہتر لاکھ 127,333,305 افراد پر مشتمل ہے جن میں 85,309,591 افراد پنجابی بولتے ہیں، دوسرے نمبر پر 26,282,637 سرائیکی، تیسرے نمبر پر 9,143,466 اردو، چوتھے نمبر پر 2,387,378 پشتو، 1,063,324 بلوچی، 1,035,687 میواتی، 779,667 ہندکو، 352,686 سندھی، 155,088 کشمیری، 21,910 کوہستانی، 16,161 شینا، 12,922 بلتی، 3,506 براہوی، 793 کلاشہ اور دیگر 768,489 افراد زبانیں بولتے ہیں۔
پنجاب میں بولی جانے والی بڑی مادری زبان پنجابی ہے، جو ملک میں بولی جانے والی سب سے بڑی زبان کی نمائندگی کرتی ہے۔ پنجابی کو پنجاب کی صوبائی زبان کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن قومی سطح پر پاکستان کے آئین میں اسے کوئی سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ پنجابی سے گہرا تعلق رکھنے والی کئی زبانیں اس خطے میں بولی جاتی ہیں۔ پنجاب کے جنوبی حصے میں اکثریتی زبان سرائیکی ہے جبکہ شمال میں ہندکو اور پوٹھواری لہجہ بولنے والے ہیں۔ پشتو بھی پنجاب کے کچھ حصوں میں بولی جاتی ہے، خاص طور پر اٹک، میانوالی اور راولپنڈی کے اضلاع میں۔
1947 میں دہلی اور اس کے نواحی علاقوں سے 72لاکھ ہریانوی اور لطیف اردو بولنے والے مہاجرین جنوبی پنجاب، کراچی اور مشرقی سندھ میں آباد ہوگئے۔ پاکستان میں 1947 سے تاحال مردم شماری میں ان کا تخمینہ دوہری مادری زبان کے قانون سے نہیں لگایا گیا۔ لیکن اعداد و شمار کے مطابق یہ تقریباً ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد ہے، جو پاکستان کی آبادی کا قریباّ 6.25 فیصد ہے۔
مذاہب
ترمیممذہب | آبادی (1941)[6]:42 |
فیصد (1941) |
آبادی (2017)[5] |
فیصد (2017) |
---|---|---|---|---|
اسلام | 12,983,576 | 75.01% | 107,558,164 | 97.77% |
ہندو [ب] | 2,376,309 | 13.73% | 220,024 | 0.2% |
سکھ | 1,527,345 | 8.82% | N/A | N/A |
عیسائی | 382,669 | 2.21% | 2,068,233 | 1.88% |
دیگر [پ] | 40,458 | 0.23% | 3,455 | 0% |
کل آبادی | 17,310,357 | 100% | 110,012,942 | 100% |
پنجاب (پاکستان) کی آبادی کا تخمینہ 110,012,942 ہے، جس میں 2017ء کی مردم شماری کے مطابق، 107,558,164 یعنی (92%) مسلمان ہیں۔ سب سے بڑی غیر مسلم اقلیت عیسائی ہیں اور ان کی آبادی 2,068,233 یعنی (2.5%) ہے۔ ہندو تقریباً 220,024 افراد ہیں یعنی آبادی کا (0.8%)۔ دیگر اقلیتوں میں سکھ، پارسی اور بہائی شامل ہیں۔
صوبائی حکومت
ترمیمحکومت پنجاب، پاکستان کے وفاقی ڈھانچے میں ایک صوبائی حکومت ہے، جو صوبہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں واقع ہے۔ وزیر اعلیٰ (سی ایم) کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں صوبائی حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کے لیے منتخب کرتی ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ہیں جو 26 جولائی 2022ء کو قومی اسمبلی سے منتخب ہوئے۔ پنجاب کی صوبائی اسمبلی صوبہ پنجاب کے منتخب نمائندوں کی یک ایوانی مقننہ ہے جو پاکستان میں لاہور میں واقع ہے۔ یہ اسمبلی آئین پاکستان کے آرٹیکل 106 کے تحت قائم کی گئی تھی جس کی کل 371 نشستیں تھیں، جن میں سے 66 خواتین کے لیے اور آٹھ غیر مسلموں کے لیے مخصوص تھیں۔
اضلاع
ترمیمضلع | رقبہ مربع کلومیٹر | آبادی بمطابق 1998ء | آبادی کثافت افراد فی مربع کلومیٹر |
---|---|---|---|
اٹک | 6,857 | 1,274,935 | 186 |
اوکاڑہ | 4,377 | 2,232,992 | 510 |
بہاولنگر | 8,878 | 2,061,447 | 232 |
بہاولپور | 24,830 | 2,433,091 | 98 |
بھکر | 8,153 | 1,051,456 | 129 |
پاکپتن | 2,724 | 1,286,680 | 472 |
ٹوبہ ٹیک سنگھ | 3,252 | 1,621,593 | 499 |
جھنگ | 8,809 | 2,834,545 | 322 |
جہلم | 3,587 | 936,957 | 261 |
چکوال | 6,524 | 1,083,725 | 166 |
چنیوٹ | - | - | - |
حافظ آباد | 2,367 | 832,980 | 352 |
خانیوال | 4,349 | 2,068,490 | 476 |
خوشاب | 6,511 | 905,711 | 139 |
ڈیرہ غازی خان | 11,922 | 1,643,118 | 138 |
راجن پور | 12,319 | 1,103,618 | 90 |
راولپنڈی | 5,286 | 3,363,911 | 636 |
رحیم یار خان | 11,880 | 3,141,053 | 264 |
ساہیوال | 3,201 | 1,843,194 | 576 |
سرگودھا | 5,854 | 2,665,979 | 455 |
سیالکوٹ | 3,016 | 2,723,481 | 903 |
شیخو پورہ | 5,960 | 3,321,029 | 557 |
فیصل آباد | 5,856 | 5,429,547 | 927 |
قصور | 3,995 | 2,375,875 | 595 |
گجرات | 3,192 | 2,048,008 | 642 |
گوجرانوالہ | 3,622 | 3,400,940 | 939 |
لاہور | 1,772 | 6,318,745 | 3,566 |
لودھراں | 2,778 | 1,171,800 | 422 |
لیہ | 6,291 | 1,120,951 | 178 |
مظفر گڑھ | 8,249 | 2,635,903 | 320 |
ملتان | 3,720 | 3,116,851 | 838 |
منڈی بہاؤ الدین | 2,673 | 1,160,552 | 434 |
میانوالی | 5,840 | 1,056,620 | 181 |
نارووال | 2,337 | 1,265,097 | 541 |
ننکانہ صاحب | --- | --- | --- |
وہاڑی | 4,364 | 2,090,416 | 479 |
صوبہ پنجاب | 205,345 | 73,621,290 | 359 |
صوبائی نشانیاں
ترمیمصوبائی جانور | جنگلی بھیڑ | |
---|---|---|
صوبائی پرندہ | طاوس( مور) | |
صوبائی درخت | Tamarix aphylla | |
صوبائی پھول | Datura Metel | |
صوبائی کھیل | Kushti |
ایوان عکس
ترمیم-
ساہیوال کا جنگل
-
فیصل آباد کا گھنٹہ گھر
-
شالیمار باغ لاہور
-
جہلم کینٹ میں ایک مسجد
-
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا گھنٹہ گھر
-
میجر اکرم میموریل، جہلم
-
گندم کے کھیت
-
صحت افزا مقام اور سیاحتی مقام مری کا ایک منظر
-
مٹی کے بنائے ہوئے ظروف، گجرات
-
شمالی پنجاب کے کھیتوں کا منظر
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمپنجاب، پاکستان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
لغت و مخزن ویکی لغت سے | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے | |
آزاد تعلیمی مواد و مصروفیات ویکی جامعہ سے | |
آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے | |
مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے | |
آزاد دارالکتب ویکی ماخذ سے | |
آزاد نصابی و دستی کتب ویکی کتب سے |
ویکی ذخائر پر Punjab (پاکستان) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- حکومت پنجاب
- پاکستان کے نقشے
- کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر پنجاب، پاکستان
- معلومات پنجابآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dmoz.pk (Error: unknown archive URL)
- پنجاب سفری راہنما منجانب ویکی سفر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Munazza Batool (30 جون 2022)۔ "شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کے خواتین کے نام مکتوبات : علمی مباحث کاجائزہ"۔ FIKR-O NAZAR فکر ونظر۔ ج 59 شمارہ 4: 9–26۔ DOI:10.52541/fn.v59i4.1341۔ ISSN:2518-9948
- ↑ "TABLE 11 : POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/URBAN, CENSUS-2023" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-02
- ↑ "CCI defers approval of census results until elections"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-02
- ↑ "Population by Religion" (PDF)۔ pbs.gov.pk۔ ادارہ شماریات پاکستان۔ 2019-07-19 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-29
- ^ ا ب "SALIENT FEATURES OF FINAL RESULTS CENSUS-2017" (PDF)۔ 2021-08-29 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-05-20
- ↑