مولانا داؤد راز دہلوی (ولادت: 1909ء - وفات: 2دسمبر 1981ء) برصغیر کے معروف عالم، استاد، مترجم، صحافی، مصنف اور شاعر تھے۔[1]

داؤد راز
معلومات شخصیت
پیدائش 1387ھ مطابق 1909ء
میوات
پیشہ مصنف، معلم، مترجم

نام و نسب

ترمیم

آپ کا نام محمد داؤد راز بن عبد اللہ ہے، سلف صالحین کی طرف نسبت سے “سلفی “کہلائے۔

آپ رحمہ اللہ کا شمار جماعت اہل حدیث کے ان علما کرام میں ہوتا ہے جنھوں نے تقسیم ملک کے بعد بھی ہندوستان میں اقامت اختیار کیے رکھی اور وہاں تدریسی اور تصنیفی فرائض سر انجام دینے میں مصروف رہے ۔ (تقبل الله جهودهم) [2]

ولادت اور ابتدائی تعلیم

ترمیم

آپ 1387ھ مطابق 1909ء کو بستی “راہپوا “میوات ضلع گوڑ گاؤں میں پیدا ہوئے۔

یہ علاقہ میو چھتری راجپوت مسلمانوں کا ہے، ابتدائی تعلیم اپنے وطن ہی میں حاصل کی، بعد ازاں دہلی جاکر مدرسہ حمیدیہ میں داخلہ لیا، پھر مولانا عبد الوہاب کے مدرسہ “دار الکتاب و السنہ “چلے گئے جہاں سے فراغت حاصل کی، کچھ عرصہ مدرسہ “سعدیہ “پل بنگش میں بھی گزارا ۔

اساتذہ

ترمیم

آپ کے اساتذہ میں سے چندیہ ہیں:

مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی رحمہ اللہ

مولانا عبد الوہاب دہلوی رحمہ اللہ

مولانا عبد الجبار شکراوی رحمہ اللہ

حافظ حمید اللہ رحمہ اللہ

خدمات

ترمیم

آپ نے مختلف میدانوں میں دین کی خدمات سر انجام دیں مثلاً:

تدریس

ترمیم

حصول علم کے بعد وطن واپس لوٹے اور شکراوہ میوات میں تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور کچھ عرصہ تدریس کی۔

تبلیغ

ترمیم

مختلف علاقوں کے تبلیغی اسفار بھی کیے، کئی سال بمبئی میں رہے اور وہاں مومن پورہ میں خطابت کی۔

تصنیف و تالیف

ترمیم

مکتبہ دینیات کے نام سے ایک اشاعتی ادارہ بھی قائم کیا دہلی میں ناشر القران و السنہ سے بھی منسلک رہے، آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ آپ کی چند ایک کتابیں محدث لائبریری پہ آن لائن مطالعہ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے موجود ہیں۔ [1]

صحیح بخاری کا بزبان اردو ترجمہ و تشریح ہے ، یہ آپ کی ایک بہت بڑی کاوش ہے جو آٹھ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔

صحیح مسلم کے بھی ترجمہ و شرح کا کام کیا۔

فتاوی ثنائیہ

ترمیم

مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کے فتوی جات کو بھی آپ ہی نے مرتب کیا ہے جو فتاوی ثنائیہ کے نام سے دو ضخیم جلدوں میں ہے۔

بلاشبہ دین حقہ کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں آپ کی گرانقدر خدمات ہیں۔

وفات

ترمیم

آپ رحمہ اللہ نے پچھتر 75 سال عمر پاکر 3 صفر 1402ھ مطابق 2 دسمبر 1981ء کو بدھ کے روز وفات پائی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "محدث لائبریری" 
  2. "اسلام فورٹ"