دائرۃ البروج

کرہ سماوی پر سال کے سورج کی حرکت کا راستہ
(دائرة البروج سے رجوع مکرر)

دائرۃ البروج (انگریزی: Ecliptic) کرہ سماوی پر وہ راستہ ہے جس پر سورج سال کے دوران میں چلتا ہے اور یہ دائرۃ البروجی متناسق نظام کی بنیاد ہے۔ دائرۃ البروج کی اصطلاح اس راستے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے جس راستے پر زمین اپنے مدار میں سورج کے گرد گھومتی ہے۔ سال کے دوراج سورج کا کرہ سماوی پر راستے کی مستوی اور زمین کی سورج کے گرد مدار کی مستوی ایک ہے اس لیے ہم کہ سکتے ہیں کہ یہ دونوں ہم مستوی ہیں۔ زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کی وجہ سے دائرۃ البروج کا مشاہدہ سطح زمین سے نہیں کیا جا سکتا۔ زمین پر سورج کا طلوع و غروب کرہ سماوی پر ستاروں کے پس منظر میں سورج کی حرکت کو چھپا دیتا ہے۔ نظام شمسی کا مرکز سورج ہے، زمین (اور دیگر سیارے اس کے گرد گھومتے ہیں۔ مگر چونکہ ہم زمین پر رہتے ہیں لہذا ہمیں سورج متحرک اور زمین ساکن معلوم دیتی ہے۔ وہ دائرہ نما راستہ جس پر(بظاہر) ہمیں سورج (زمین کے اطراف) گردش کرتا نظر آتا ہے طریق الشمس یا دائرۃ البروج کہلاتا ہے۔ آسمان پر سورج کی اس گزرگاہ (طریق الشمس) کے دونوں جانب کم و بیش 9 درجے پر مشتمل راستے کو اگر ایک حلقہ قرار دیں تو ہمیں تمام بروج اور ستارے اسی حلقے کے اندر حرکت کرتے نظر آئیں گے۔ آسمان پر اسی بیضوی حلقہ یا بیلٹ کو اصطلاحاً منطقتہ البروج (zodiac) کہتے ہیں۔

زمیں سورج کے گرد گردش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں سورج سال کے دوران میں مستقل کواکب کے پس منظر میں حرکت کرتا نظر آتا ہے۔ دائرۃ البروج ایک سالانہ راستہ ہے جس میں سورج کرہ سماوی میں حرکت کرتا نظر آتا ہے۔

محوری جھکاؤ

ترمیم

چونکہ زمین کا گردشی محور (rotational axis) اپنے مداری مُستوی (orbital plane) کے عموداً نہیں ہے اس لیے زمین کی استوائی مُستوی (equatorial plane) اور دائرۃ البروجی مُستوی (ecliptic plane) سے ہم مُستوی (coplanar) نہیں ہیں۔ بلکہ ان میں 23.4° کا انحراف ہے۔ جسے دائرۃ البروجی انحراف (obliquity of the ecliptic) کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم