دار العلوم عمادیہ پٹنہ

دار العلوم عمادیہ پٹنہ، بھارت کی ایک ریاست بہارکی اہلسنت جماعت کی عظیم درسگاہ ہے۔

مختصر تعارف

ترمیم

ایک قدیم مدرسہ عمادیہ جو 1103ھ میں پھلواری شریف، پٹنہ(بہار) میں قائم ہوا سواسو سال کے بعد پٹنہ سٹی(عظیم آباد) منتقل ہو گیا۔1956ء کے بعد بعض وجوہ کی بناپراس مدرسے میں تدریسی سلسلہ منقطع ہو گیا۔1979ء میں خانقاہ عمادیہ قلندریہ کے نویں سجادہ نشیں فریدملت سیدشاہ فریدالحق عمادی کے ذریعے تجدید ہوئی۔ مولانا محمد یوسف نقشبندی اس کے صدر مدرس مقرر ہوئے۔ آٹھ سال بعد اس کے شعبہ جات میں وسعت ہوئی اور شہر میں کئی شاخیں بھی قائم ہوئیں تب اس کا نام بدل کر ’’مرکزی دار العلوم عمادیہ ‘‘ رکھاگیا۔

دار العلوم کے اغراض و مقاصد

ترمیم

مسلمانوں میں دینی تعلیم کو فروغ دینا، مذہبی بیداری پیدا کرکے مذہبی ماحول پیدا کرنا، صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت، بچوں اور بچیوں کو خصوصی طور پرمذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دینا تاکہ یہاں کے فارغ طلبہ عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کرسکیں۔

تعلیم کے شعبے

ترمیم
  • 1۔ شعبۂ عربی،
  • 2۔ شعبۂ تحفیظ القرآن،
  • 3۔ تجوید القرآن،
  • 4۔ علوم عصریہ،
  • 5۔ تعلیمات نسواں،
  • 6 درجات ناظرہ،
  • 7۔ شعبہ کمپیوٹر،
  • 8۔ دستکاری برائے بنات

دار العلوم کی شاخیں

ترمیم
  • 1۔ مدرسہ سعیدالعلوم، محلہ چھوٹی بازار پٹنہ سٹی
  • 2۔ مدرسہ حبیبیہ، محلہ فصاحت کا میدان پٹنہ سٹی
  • 3۔ مدرسہ غریب نواز، شیرشاہ کی مسجد محلہ بٹاؤکنواں، پٹنہ سٹی
  • 4۔ مدرسہ عنبریہ ظہورالاسلام، خواجہ عنبر کی مسجد، محلہ جھاؤگنج، پٹنہ
  • 5۔ مدرسہ قلندریہ نورالاسلام، محلہ پکی گوریا، پٹنہ سٹی
  • 6۔ مدرسہ فریدالعلوم، محلہ ہرناہا ٹولہ، پٹنہ
  • 7۔ مدرسہ نصیرالاسلام، موضع جٹ ڈمری، پن پن، ضلع پٹنہ
  • 8۔ مدرسہ ابدالیہ عمادالعلوم، محلہ سوئی کی مسجد، پٹنہ
  • 9۔ مدرسہ منیریہ عمادیہ، سیدپور، بنگلہ دیش [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "دار العلوم عمادیہ"۔ 2016-11-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-02