پٹنہ
پٹنہ شہر بھارت کی ریاستِ بہار کا دار الحکومت ہے۔ جدید پٹنہ دریائے گنگا کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔ اس کے قریب ہی دریائے کوسی ، سون ، گنڈک اور پنپن بھی گنگا میں گرتے ہیں۔ پٹنہ کی لمبائی تقریباً 25 کلومیٹر اور چوڑائی 9 – 10 کلومیٹر ہے۔ 18 لاکھ آبادی کے ساتھ پٹنہ بھارت میں آبادی کے لحاظ سے 14واں بڑا شہر ہے۔ مشرقی بھارت میں کلکتہ کے بعد پٹنہ دوسرا بڑا شہر ہے۔
Patna पाटलीपुत्र (پاٹلی پوترا) | |
---|---|
ام البلد | |
سرکاری نام | |
] Anticlockwise from top: گاندھی میدان مارگ، Buddha Smriti Park، Skyline near Biscomaun Bhawan، Patna Museum، Gandhi's statue، Mithapur Over Bridge and river [Ganga] | |
ملک | بھارت |
ریاست | بہار |
خطہ | مگدھ |
ڈویژن | پٹنہ |
ضلع | پٹنہ |
وارڈ | 72 وارڈ |
پاٹلی پوترا | 490 قبل مسیح |
قائم از | Kurkuri |
حکومت | |
• قسم | Mayor–Council |
• مجلس | Patna Municipal Corporation |
• Mayor | افضل امام (JDU) |
رقبہ(2001) [A 1] | |
• شہری | 135.79 کلومیٹر2 (52.43 میل مربع) |
• میٹرو | 234.7 کلومیٹر2 (90.62 میل مربع) |
• شہر | 99.45 کلومیٹر2 (38.40 میل مربع) |
بلندی[2] | 53 میل (174 فٹ) |
آبادی (2011)[3] | |
• کثافت | 16,925/کلومیٹر2 (4,670/میل مربع) |
• شہری | 2,046,652 (IN: 18th) |
• میٹرو | 2,231,554 [A 1] |
• شہر | 1,683,200 (IN: 19th) |
نام آبادی | Patnite |
زبانیں | |
• متکلم | اردو، ہندی، بھوجپوری، مگدھی[4] |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
PIN | 80 1505 |
ٹیلی فون کوڈ | +91-612 |
آیزو 3166 رمز | آیزو 3166-2:IN |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | BR 01 |
جنسی تناسب | 1.13 [3] ♂/♀ |
خواندگی | 85.71% |
لوک سبھا حلقہ | Patna Sahib and Pataliputra |
ودھان سبھا حلقہ | Digha (181)، Bankipur (182)، Kumhrar (183)، Patna Sahib (184)، Fatuha (185)، Danapur (186)، Maner (187)، Phulwari-SC (188) |
Planning agency | Patna Regional Development Authority |
دہلی سے فاصلہ | 1,043 کلومیٹر (648 میل) NE (land) |
کولکتہ سے فاصلہ | 556 کلومیٹر (345 میل) NW (land) |
ممبئی سے فاصلہ | 1,802 کلومیٹر (1,120 میل) NE (land) |
موسم | Cwa (Köppen) |
بارندگی | 1,100 ملیمیٹر (43 انچ) |
اوسط درجہ حرارت (سالانہ) | 26 °C (79 °F) |
اوسط درجہ حرارت (موسم گرما میں) | 30 °C (86 °F) |
اوسط درجہ حرارت (موسم سرما میں) | 17 °C (63 °F) |
ویب سائٹ | www |
اپنی تاریخی اہمیت اور ریاست کا صدر مقام ہونے کے ساتھ ساتھ پٹنہ صحت اور تعلیم کا مرکز بھی ہے۔ مقامی معیشت کا زیادہ تر دارومدار خدمات کی صنعت پر ہے جس کے باعث ضلع پٹنہ کی فی کس آمدنی بہار میں باقی تمام اضلاع سے زیادہ ہے: 31,441۔ [5] اس وقت یہ دنیا کا 21واں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر جبکہ بھارت کا 5واں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے۔ [6] جون 2009 میں عالمی بینک نے نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے بھارت میں دہلی کے بعد پٹنہ کو دوسرا بہترین شہر قرار دیا۔ [7] پٹنہ دنیا کے قدیم ترین مسلسل آباد شہروں میں سے ایک ہے۔ [8] قدیم پٹنہ، جب اس کا نام پاٹلیپُترا تھا، سلاطنت مگدھ کا دار الحکومت تھا۔ پاٹلیپُترا علوم و فنون کا بھی مشہور مرکز تھا۔ موریا سلطنت کے دور میں، لگ بھگ 300 ق م، اس کی آبادی 4,00,000 نفوس پر مشتمل تھی۔ [9] شہر کا پرانا قلعہ بند حصہ، جو مقامی طور پر پٹنہ سٹی کہلاتا ہے، ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔
بدھ مت ، ہندو مت اور جین مت کے مقامات مقدسہ ویشالی ، راجگیر ، نالندہ ، بودھ گَیا پاواپوری قریب ہی واقع ہیں۔ پٹنہ سکھوں کے لیے بھی مقدس ہے کیونکہ سکھوں کے دسویں گرو ، گرو گوبند سنگھ ، یہاں پیدا ہوئے تھے۔
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "CDP Patna"۔ Infrastructure Professionals Enterprise (P) Ltd, C – 2, Green Park Extension, New Delhi – 110016, INDIA.۔ PATNA — Urban Development Department۔ جولائی 2006۔ صفحہ: 20, 21 (area) 52 (metropolis)، 31 (geography)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2014
- ↑ "CPRS Patna About Us"۔ CRPS۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جون 2014
- ^ ا ب "Provisional Population Totals, Census of India 2011; Urban Agglomerations/Cities having population 1 lakh and above" (PDF)۔ Office of the Registrar General & Census Commissioner, India۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2012
- ↑ "About District"۔ Patna.bih.nic.in۔ 2004-01-01۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2013
- ↑ Aditi Nigam۔ "For Bihar, P stands for Patna and prosperity"۔ Financialexpress.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2010
- ↑ "Fastest growing cities and urban areas"۔ Citymayors.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2010
- ↑ PTI, 30 جون 2009, 04:03pm IST (2009-06-30)۔ "New Delhi, Patna best cities to start business: World Bank – India Business – Biz – The Times of India"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2010
- ↑ "Populations of Largest Cities in PMNs from 2000BC to 1988AD"۔ 11 فروری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2010
- ↑ Omalley L.S.S.، History of Magadha، Veena Publication, Delhi, 2005, pp. 23