داستان ایمان فروشوں کی (ناول)
اس میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
داستان ایمان فروشوں کی صلاح الدین ایوبی کے دور کے واقعات پر مشتمل ناول ہے جو پانچ جلدوں میں ہے۔ اس کے مصنف عنایت اللہ التمش ہیں۔
مصنف | عنایت اللہ التمش |
---|---|
اصل عنوان | داستان ایمان فروشوں کی |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
صنف | تاریخی ناول |
طرز طباعت | لطیف اور کثیف جلد |
مرکزی خیال
ترمیماس کتاب میں سلطان صلاح الدین ایوبی کی طرف سے صلیبی جاسوسوں اور حسن بن صباح کے پیشہ ور قاتلوں کے خلاف لڑی گئی جنگ کی کہانیوں کو بیان کیا گیا ہے۔
کتاب مواد کے ذرائع
ترمیمان کہانیوں کا مواد جن مورخین کی تحریروں سے حاصل کیا گیا ہے ان میں ہیرلڈ لیمب، لین پول، ولیم آف ٹائر، قاضی بہاؤ الدین شداد، محمد فرید ابو حدید، اینٹنی ویسٹ، واقدی، ہتی، جنرل محمد اکبر خان، رنگروٹ، موئیر، سراج الدین، اسد الاسدی، الاطہر، سسٹن، ہالڈوین، صلاح الدین ایوبی کے دور کے سرکاری اور غیر سرکاری وقائع نگار اور چند ایک گمنام تاریخ دان شامل ہیں۔[حوالہ درکار]
کتاب دستیابی
ترمیمکتاب مکتبہ داستان نے مکانی کتاب گھروں کے علاوہ متعدد ویب گاہ پر بھی میسر کر رکھی ہے۔ داستان ایمان فروشوں کی علاحدہ جلدوں اور حصوں میں بھی موجودہ ہے۔