بہاؤ الدین بن شداد
بہاؤ الدین یوسف ابن رفیع ابن شداد ( 5 مارچ 1145ء - 8 نومبر 1234ء) بہاؤ الدین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[3][4] 12 ویں صدی کے ایک مسلمان فقیہ اور عالم تھے، ایک عربی تاریخی مؤرخ تھے جو صلاح الدین کو بہت اچھی طرح جانتے تھے اور صلاح الدین کی زندگی پر لکھنے کے لیے قابل ذکر تھے۔[5]
بہاؤ الدین بن شداد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 مارچ 1145ء موصل |
وفات | 8 نومبر 1234ء (89 سال) حلب |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | ابن باطیش |
پیشہ | مورخ ، الٰہیات دان ، فقیہ ، قاضی ، سوانح نگار ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1][2] |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمبہاؤ الدین 10 رمضان 539 ہجری (7 مارچ 1145 عیسوی) کو موصل میں پیدا ہوئے، موصل میں ہی بہاؤ الدین نے قرآن، حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد بہاؤ الدین بغداد چلے گئے اور وہاں پر مدرسہ نظامیہ میں مسلم قانون کا مطالعہ کیا بعد میں نظامیہ میں ہی اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے۔[5] تقریبا 1173ء میں بہاؤ الدین پروفیسر کی حیثیت سے موصل واپس آ گئے۔[5] 1188ء میں حج سے واپسی پر، بہاؤ الدین کو صلاح الدین نے طلب کیا جو بہاؤ الدین کی تحریروں کو پڑھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔[5] اس کے بعد صلاح الدین نے بہاؤ الدین کو مستقل طور فوج کا جج مقرر کیا تھا۔
کام
ترمیمبہاؤ الدین کا سب سے مشہور کام ان کی سوانح عمری صلاح الدین ہے، جو ذاتی مشاہدے کے سب سے زیادہ حصے پر مبنی ہے اور ایک مکمل تصویر پیش کرتی ہے جیسے "مسلمانوں نے صلاح الدین کو دیکھا"۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/151010846 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2020
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/117692259
- ↑ Chalmers, Alexander, ed. (1812). The General Biographic Dictionary. London: J. Nichols. p. 519.
- ↑ "The Life of Saladin"۔ The Committee of the Palestine Exploration Fund
- ^ ا ب پ ت Ibn Shaddād, Bahāʼ al-Dīn Yūsuf ibn Rāfiʻ, 1145-1234 or 1235. (2001)۔ The rare and excellent history of Saladin, or, al-Nawādir al-Sultaniyya wa'l-Mahasin al-Yusufiyya۔ Richards, D. S. (Donald Sidney), 1935-۔ Aldershot, Hants, England: Ashgate۔ صفحہ: pp. 2–4۔ ISBN 0-7546-0143-9۔ OCLC 45604061
- ↑ Gabrieli, Francesco, 1904-1996, (1969)۔ Arab historians of the Crusades۔ London: Routledge & K. Paul۔ صفحہ: pp. xxix۔ ISBN 0-7100-2874-1۔ OCLC 49084