دامیہ فاروق ایک پاکستانی گلوکارہ نغمہ نگار اور موسیقار ہیں۔ 2012ء میں تیرہ سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ، اس نے اپنا پہلا البم "دامیا ڈیبیو" جاری کیا جس میں آٹھ گانے شامل تھے ۔ اس البم میں تین میوزک ویڈیوز بھی شامل تھے۔

دامیہ فاروق
دامیہ جھومرو گانے میں پرفارم کرتے ہوئے
ذاتی معلومات
پیدائش (1998-12-03) دسمبر 3, 1998 (عمر 26 برس)لاہور، پاکستان
اصنافپاپ، کلاسیکی،=
سالہائے فعالیت2012–تاحال
ریکارڈ لیبلفاخر، سٹرنگز، سٹوڈیو |کوک سٹوڈیو

2012ء کے آخر میں ، اس نے اپنی بڑی بہن "پریسہ فاروق" کے ساتھ مل کر ایک گانا "جانا آئی مس یو" بنایا۔ وہ مختلف چینلز پر کئی ٹی وی شوز میں بطور مہمان مدعو ک جا چکی ہیں اور ان کے متعدد انٹرویوز ہو چکے ہیں۔ تب سے ، اس نے ملک بھر میں پرفارم کیا ہے ۔ ڈراما سیریلز "سن یارا" (اے آر وائی ڈیجیٹل) ، "پھر سے میری قسمت لکھ دے" (ہم ستارے) ، "دل محلے کی حویلی" (جیو ٹی وی) "زندگی مجھے تیرا پتہ چاہیے" (پی ٹی وی) ، "کس سے کہوں" (پی ٹی وی) او ر دیگر ڈراموں میں پس پردہ گلوکاری کر چکی ہیں۔۔ عشق پازیٹو ، بلائنڈ لو (2016) ، پنجاب نہیں جاؤں گی اور بہت سی فلموں میں گانے گا چکی ہیں۔ [1] 2015 میں ، دامیہ نے اپنا سنگل "رب جانے" لانچ کیا اور رومانیہ کے مشہور بینڈ سابق اکسانٹ ٹی ڈبلیو او کے ساتھ پرفارم کیا۔ 2016ء میں، دامیہ نے اپنی بہن پاریسہ کے ساتھ مل کر ایک دوگانہ ریلیز کیا ، اس کے کچھ عرصے بعد دامیہ کو کوک اسٹوڈیو میں گانا گانے کے لیے بلایا گیا۔ انھیں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں سب سے کم عمر نمایاں فنکار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انھوں نے یہ گانا فاخر کے ساتھ گایا۔ [2] [3] [4] اس کی تازہ ترین گانا ، اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراما سیریل "سن یارا" کا او ایس ٹی ہے۔ یہ گانا 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز 2017ء میں ڈراما سیریل کے بہترین گانے کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

ڈسکوگرافی

ترمیم

البم

ترمیم
  • دامیہ ڈیبیو (2012)

البم ٹریک

ترمیم
  • کبھی روگ نہ لگنا
  • آج بھی
  • تیرے خواب
  • سائیں بنا
  • تمھارا درد
  • تم جو نہیں ہو
  • یہ رات آتی ہے (Here Comes The Night)
  • راتوں کے سائے

سنگلز

ترمیم
  • جانا آئی مس یو (2012)
  • رب جانے (2015)
  • جنون (2016)

ٹیلی ویژن

ترمیم

ایوارڈز اور نامزدگیاں

ترمیم
سال ایوارڈ قسم نتیجہ
2017 لکس اسٹائل ایوارڈ بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک - ٹیلی ویژن نامزد

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Music launch of movie 'Ishq Positive' was a fun-filled event"۔ HIP۔ 16 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2016 
  2. "Coke Studio 9 artists list revealed"۔ The News Teller۔ June 17, 2016۔ 18 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 25, 2016 
  3. Maliha Rehman (July 4, 2016)۔ "Here's what to expect from Coke Studio 9"۔ ڈان نیوز۔ اخذ شدہ بتاریخ July 6, 2016 
  4. Manal Khan (June 10, 2016)۔ "Multiple producers, more original music and new entrants will help re-define Coke Studio."۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ August 8, 2016 

بیرونی روابط

ترمیم