دا فینٹم ٹولبوتھ
دا فیٹم ٹول بوتھ بچوں کے لیے لکھی گئی ایک خیالی مہماتی ناول ہے جسے نورٹن جسٹر نے لکھا ہے اور اس میں تصویر کشی جیولس فیفر نے کی ہے اسے 1961 میں رنڈم ہاوس (امریکا) نے شائع کیا۔ یہ ایک بیزار طبیعت کے حامل ایک جوان ملو کی کہانی ہے جو ایک شام اتفاقیہ طور پر ایک جادوئی چھڑی پالیتا ہے وہ جب اسے غیر ارادی طور پر اپنے کھلونے والی گاڑی پر لگاتا ہے تو یہ گاڑی اسے سلطنت حکمت میں پہنچاتی ہے جو کبھی بہت عظیم شان ہوتی ہے لیکن اس وقت یہ تباہ حال ہو چکی ہوتی ہے۔ تب یہ اپنے دو معتقدین کے ہمراہ اس سلطنت کی رعنائی کو بحال کرنے کی ٹھانتا ہے اور اس کے جلاوطن بادشاہ کو ڈھونڈتا ہے جو ہوا میں معلق قلعے میں رہتا تھا۔ اسی مہم میں یہ لڑکا سبق سے محبت اور کئی چیزیں سیکھتا ہے۔ یہ کہانی الفاظ کی ہرپھیر سے بھری ہے اور حتی کہ یہ جوان ایک مقام پر محاوروں کے معنی بھی سیکھاتا جاتا ہے۔
دا فینٹم ٹولبوتھ | |
---|---|
(انگریزی میں: The Phantom Tollbooth) | |
مصنف | نورٹن جسٹر |
اصل زبان | انگریزی |
ادبی صنف | فنطاسیہ ، مہم جوئی فکشن ، بچوں کا ادب |
ناشر | رینڈم ہاؤس |
تاریخ اشاعت | 12 اگست 1961 |
آئی ایس بی این | 0-394-81500-9 |
او سی ایل سی | 299866174 |
درستی - ترمیم |