دا ڈیولز ڈبل (انگریزی: The Devil's Double) انگریزی زبان کی 2011ء میں بننے والی بیلجیئم-ڈچ فلم ہے جس کے ہدایت کار لی تاماہوری، مصند مائیکل تھامس اور مرکزی اداکار ڈبل رول میں ڈومینک کوپر ہیں، جو بطور عدی صدام حسین اور لطیف یحیی ہیں۔ یہ 22 جنوری 2011ء کو سن ڈانس فلم فیسٹیول میں رلیز ہوئی اور 29 جولائی 2011ء کو لائنزگیٹ اور ہیرک انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ محدود تھیئٹرز میں ریلیز ہوئی۔ [2]

دا ڈیولز ڈبل
The Devil's Double
تھیٹر کی ریلیز کا پوسٹر
ہدایت کارLee Tamahori
پروڈیوسر
  • Paul Breuls
  • Michael John Fedun
  • Emjay Rechsteiner
  • Catherine Vandeleene
منظر نویسMichael Thomas
ماخوذ ازدا ڈیولز ڈبل
از لطیف یحیی
ستارےDominic Cooper
موسیقیChristian Henson
سنیماگرافیSam McCurdy
ایڈیٹرLuis Carballar
پروڈکشن
کمپنی
Corsan
تقسیم کار
تاریخ نمائش
  • 22 جنوری 2011ء (2011ء-01-22) (Sundance)
  • 29 جولائی 2011ء (2011ء-07-29) (ریاستہائے متحدہ)
دورانیہ
108 منٹ
ملک
  • Belgium
  • Netherlands
زبانانگریزی
بجٹ$19.1 ملین[1]
باکس آفس$4.8 ملین[1]

کہانی

ترمیم

1987ء میں لطیف یحییٰ (ڈومینک کوپر) ایک عراقی سپاہی جو ایران عراق جنگ میں لڑ رہا تھا اسے عراقی صدر صدام حسین کا پلے بوائے بیٹے عدی صدام حسین کے لیے "فدائی" ("باڈی ڈبل" یا سیاسی دھوکے) بننے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لطیف ایک اعلیٰ طبقے کے گھرانے سے ہے اور اس نے عدی کے ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی، جہاں دوسرے طلبہ ان کی مشابہت پر تبصرہ کرتے تھے۔ لطیف ابتدائی طور پر اس منصب سے انکار کرتا ہے، لیکن اسے قید اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جب بالآخر اس کے اہل خانہ کو مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے تو وہ اس پر راضی ہو جاتا ہے۔ لطیف کی معمولی کاسمیٹک سرجری ہوتی ہے تاکہ وہ عدی سے اپنی مماثلت کو مکمل کرسکے اور نوجوان عدی کے طریق کار اور بے حد غیر مستحکم شخصیات کی تقلید کرنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "The Devil's Double"۔ Box Office Mojo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-19
  2. "Lionsgate and Herrick Take on The Devil's Double"۔ CominSoon۔ CraveOnline۔ 3 فروری 2011۔ 2014-10-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-05