باڈی ڈبل
باڈی ڈبل (انگریزی: Body double) یا ڈیوپلیکیٹ فلم سازی اس شخص کو کہتے ہیں جو کسی دوسرے شخص کے متبادل کے طور پر کام کرے،اس طرح سے کہ عمومًا اس کا چہرا دکھائی نہ دے۔ باڈی ڈبل کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیوں کہ فلموں میں کئی صورتیں ہو سکتی ہیں جن میں ایک ادا کار کو دو کی شکل میں ایک ساتھ دکھایا جانا پڑتا ہے یا پھر وہ ادا کار کوئی مشکل اور جوکھم بھرے کرتب کو انجام نہیں دینا چاہتا ہے یا فلم کے اس منظر میں عریانیت اور ایسی انسانی قربت دکھائی جا رہی ہے، جس کا وہ حصہ نہیں بننا چاہتا یا چاہتی۔ کبھی کبھی کوئی ایک مخصوص منظر کے دوران ایک مخصوس ادا کار دست یاب نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کسی دوسرے شخص کو جو یا تو ہم شکل ہو یا وہ جسمانی ساخت رکھتا ہو، کو اصل ادا کار کے بدل کے روپ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بالی وڈ میں باڈی ڈبل کا استعمال
ترمیمبالی وڈ میں باڈی ڈبل کا استعمال کافی عرصے چلا آ رہا ہے۔ لندن پیرس نیو یارک فلم میں علی ظفر کو ادا کارہ کو بوسہ لینا تھا۔ چوں کہ وہ یہ نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے یہ کام باڈی ڈبل کے ذریعے مکمل ہوا۔ سلمان خان نے ایک تھا ٹائیگر میں سورج پانچولی کو اپنے باڈی ڈبل کے طور پر استعمال کیا۔ فلم بینگ بینگ میں کترینا کیف کچھ خطر ناک کرتب کرنے تھے، اس نے یہ کرتب ایک باڈی ڈبل مدد سے کیے کیوں کہ وہ ان کی نوعیت سے گھبرا گئی تھی۔ دھوم 2 میں ایشوریہ رائے کے کرتبوں کو سنودر پاردی والا نے انجام دیا تھا۔ شاہ رخ خان نے فلم فین میں کرتبوں کے لیے ایک باڈی ڈبل کا سہارا لیا۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرین میک لین نے جان ابرہام کے فورس 2 کے کرتب انجام دیے۔ اکشے کمار نے اپنی نیم سوانحی فلم چاندنی چوک ٹو چائنا میں کرتب انجام دینے کے لیے ایک باڈی ڈبل کا استعمال کیا۔ پرینکا چوپڑا نے سات خون معاف میں ایک کھلی کمر والے منظر کی فلم بندی کے لیے ایک باڈی ڈبل کا استعمال کیا۔ سنی لیونی نے فلم ایک پہیلی لیلا میں سارے شہوانی مناظر کو صرف اپنے شوہر ڈانئیل ویبر کے ساتھ شوٹ کیا تھا۔ متنازع فلم فائر میں نندتا سین نے کئی شہوانی مناظر کی فلم بندی کے لیے ایک باڈی ڈبل کا استعمال کیا تھا۔[1] اس طرح سے کئی اور فلمی شخصیات نے باڈی ڈبل کا استعمال کیا ہے اور یہ نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ اور کئی دوسرے فلموں میں ایک تسلیم شدہ روایت ہے۔