دربار سخی سلطان محمود
دربار سخی سلطان محمود موضع راو تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ پنجاب پاکستان میں شہر جتوئی سے جنوب میں سلطان روڈ پر ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دربار سخی سلطان محمود کے متعلق پرانے بوڑھے بزرگوں سے جو معلومات ملی ہیں کے مطابق آپ دو بھائی تھے اسی مقام پر بہت بڑا جنگل تھا آپ اسی جنگل میں عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے تھے کہ چند ڈکیت گروہ وہاں سے ایک بیوہ کا مال و مویشی چھین کر لے جا رہے تھے کہ بیوہ کی فریاد پر آپ دونوں بھائیوں نے اس گروہ کا مقابلہ کیا اور ڈکیتوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ڈکیتوں نے آپ کے سر قلم کردیے اور اسی مقام پر مدفون ہوئے۔ ہر جمعرات کو زائرین کی کافی تعداد نماز عصر سے مغرب تک زیارت کے لیے آتی ہے۔ کوئی دکھی اور پریشان انسان خالی نہیں جاتا۔ دعاوں کو خاص مقبولیت حاصل ہے ایک بزرگ نے بتایا ہے کہ میں نے اپنی جوانی کے دنوں میں خواب میں دیکھا کہ اسی مقام پرایک نہر چل رہی ہے اور وضو کے لیے نلکیالگی ہوئی ہیں اور ایک بزرگ سفید ریش و سفید لباس میں وضو کر رہے ہیں انھوں اس بزرگ کی جوانی میں اسے کہا بیٹا نماز پڑھو۔ اس دن جوانی سے آج تک نماز نہیں چھوٹی۔ اس دربار پر جو بھی آتا ہے جھولی بھر کر جاتا ہے۔ اس دربار میں حاضری کے لیے چرند پرند بھی حاضر آتے ہیں پرانے زمانے میں جنگلوں کے وقت ایک شیر کو بھی آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ جبکہ ایک بڑے سانپ کو بھی کئی مرتبہ آتے جاتے دیکھا گیا ہے ۔