درد قولنج

وہ شدید درد جو قولون نامی آنت میں پیدا ہوتا ہے۔


Colic Pain

درد قولنج ایک شدید قسم کا درد، جو جسم کے اندر پٹھوں اور عضلات کے ایک دم سکڑنے سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر انتڑیوں میں ہوتا ہے۔ معدہ اور گردے میں بھی ہو سکتا ہے۔

اس کی وجہ اکثر وہ ارتعاش ہوتا ہے جو معدے میں کسی ہضم نہ ہونے والی غذا یا کسی انتڑی یا نال میں کسی سخت چیز کے داخل ہو جانے سے پیدا ہو جاتا ہے۔ انتڑی یا نال کی دیواریں اس بات کی کوشش کرتی ہیں کہ یہ سخت چیز آگے کو کھسک جائے۔ اس وجہ سے وہ سختی سے سکڑتی ہیں اور ان کے اس سکڑ جانے سے درد پیدا ہوتا ہے۔

علاج

ترمیم

خفیف سا مسہل اس کا عام علاج ہے۔ یہ درد بعض اوقات کسی ورم کے ایکا ایکی ہو جانے سے بھی ہو جاتا ہے۔ کھانے میں گڑ بڑ کی وجہ سے ورم ہوتا ہے۔ درد اٹھنے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

حوالہ جات

ترمیم