درگاہ خواجہ صاحب ایکٹ، 1955ء

درگاہ خواجہ صاحب ایکٹ 1955ء ایک ہندوستانی قانون ہے جسے 1955ء میں بھارتی پارلیمان نے منظور کیا تھا۔ اس قانون کے مطابق درگاہ اجمیر شریف کو راجستھان حکومت کی تحویل میں دے دیا گیا۔ اِس قانون کے مطابق عطیات، مزار کی تزئین و آرائش اور تعمیر حکومتِ راجستھان کے تحت آ گئے۔