درگاہ اجمیر شریف

درگاہ اجمیر شریف خواجہ

متناسقات: 26°27′26″N 74°37′38″E / 26.4572829°N 74.6271856°E / 26.4572829; 74.6271856

درگاہ اجمیر شریف خواجہ معین الدین چشتی کی آخری آرام گاہ ہے جو اجمیر، راجستھان میں واقع ہے۔ عموماً اِس درگاه کو درگاہ خواجہ غریب نواز بھی کہتے ہیں۔

Dargah of Sufi saint Moinuddin Chishti Ajmer India (5).JPG
درگاہ اجمیر شریف - 1893ء

محل وقوعترميم

درگاہ اجمیر شریف اجمیر ریلوے اسٹیشن سے 2 کلومیٹر کے فاصلہ پر تراغ کے پہاڑی سلسلہ کے قریب واقع ہے۔

ہیئت مزارترميم

مزار کے قریب دو عمارات سفید سنگ مرمر کی تعمیر کردہ ہیں جن کے دو بھاری دروازے نظام حیدرآباد دکن کے عطیہ کردہ ہیں۔ مزار سے ملحق اکبری مسجد مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروائی۔ مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر ملکہ سمیت ہر سال زیارت کے واسطے آیا کرتا تھا۔ آگرہ سے اجمیر کے راستے پر جلال الدین اکبر نے کوس مینار تعمیر کروائے جو ہر 3 میل کے بعد تعمیر کیے گئے۔ ہر روز 150,000 زائرین اِس درگاہ پر آتے ہیں۔

نگرانیترميم

درگاہ اجمیر شریف درگاہ خواجہ صاحب ایکٹ، 1955ء کے تحت راجستھان حکومت کی تحویل میں ہے۔

تولیتترميم

 
درگاہ کا بیرونی منظر

حوالہ جاتترميم

مزید دیکھیےترميم