درگاہ فقیر پور دادو
درگاہ فقیر پور شریف جماعت اصلاح المسلمین کا مرکزاور ایک روحانی خانقاہ ہے۔
- درگاہ فقیر پور شریف، رادھن اسٹیشن، ضلع دادو، سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔
- خواجہ محمد طاہر عباسی نقشبندی المعروف سجن سائیں نے سب سے پہلے یہ خانقاہ قائم فرمائی تھی۔ بعد میں آپ ہجرت کرکے دربار اللہ آباد شریف مقیم ہو گئے۔ لیکن ابھی تک دربار فقیر پور شریف میں ماہانہ پروگرام ہوتے ہیں جن میں قبلہ عالم محبوب سجن سائیں بھی اکثر شریک ہوتے ہیں۔
- دربار شریف پر پہنچنے کے لیے دادو سے میہڑ تک آکر، وہاں سے رادھن اسٹیشن آنا پڑتا ہے۔ رادھن اسٹیشن سے تھوڑا ہی دور ریلوے لائن کے ساتھ ہی یہ چھوٹی سی بستی آباد ہے، جسے درگاہ فقیر پور شریف کہا جاتا ہے۔[1]