درہ بازار دراصل درہ آدم خیل کا ایک بہت ہی مشہور بازار ہے۔ اس بازار کے اندر سے ہی پشاور سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ "این 55" گزرتی ہے۔ اس بازار کے چپلی کباب، دُنبے کے گوشت کی کڑاہی، اس علاقے کی کئی طرح کی مٹھائیاں اور ابلے ہوئے لوبیے کی چاٹ(جس کو مقامی لوگ "کورخے" کہتے ہیں) بہت مشہور ہے۔ ایک دور میں یہ سارا بازار اور اس کے قریبی علاقے میں اسلحے کے بہت سے کارخانے اور فیکٹریاں ہوا کرتے تھے۔ اور درہ بازار غیر ملکی اور دیسی اسلحے کے لیے پورے پاکستان میں شہرت رکھتا تھا۔ اب چونکہ حالت بدل گئے ہے حکومت نے لائسنس ہولڈر اسلحے دکان صرف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابھی تک اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیاہے۔


درہ آدم خیل ایک قبائلی علاقہ ہے جو فاٹا ریجن کوہاٹ یا مختصراً ایف آر کوہاٹ کا حصہ ہے جس کی سرحدیں مشرق میں ضلع نوشہرہ جنوب ميں ضلع کوہاٹ مغرب میں اورکزئی ایجنسی اور شمال میں ضلع پشاور، ایف آر پشاور اور خیبر ایجنسی کے ساتھ متصل ہیں۔