درہ واپیٹی
درہ واپیٹی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شمالی راکی پہاڑی سلسلے کا ایک درہ ہے۔ یہ درہ واپیٹی جھیل صوبائی پارک کے عین مشرق میں واقع ہے جہاں سے دریائے واپیٹی شروع ہوتا ہے۔
اس درے سے سڑکیں یا ریل کی پٹڑی نہیں گذرتیں۔ گرینڈ ٹرنگ پیسیفک ریلوے کی تعمیر کے وقت اس درے کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن بعد ازاں ریل کی پٹڑی ییلو ہیڈ کے درے سے گزاری گئی تھی۔