دریائے واپیٹی
واپیٹی دریا کینیڈا کے صوبوں برٹش کولمبیا کے مشرق جبکہ البرٹا کے مغرب سے گذرتا ہے۔ یہ دریا دریائے سموکی سے ملنے والی اہم شاخ ہے۔
واپیٹی مقامی کری زبان میں ایلک نامی جانور کو کہتے ہیں۔
بہاؤ
ترمیمدریائے واپیٹی ٹک جھیل سے شروع ہوتا ہے جو درہ واپیٹی کے مشرق میں واقع ہے۔ یہاں سے یہ دریا بہتا ہوا شمال مشرق کی جانب بڑھتا ہے اور البرٹا سے گذرتا ہے۔ آگے چل کر یہ دریا دریائے سموکی سے مل جاتا ہے۔
مغرب سے مشرق کی جانب یہ دریا پہاڑی علاقوں سے گذرتا ہوا میدانوں کو جاتا ہے۔
دہانے کے قریب اس دریا کا بہاؤ تقریباً 100 مکعب میٹر فی سیکنڈ کی اوسط رکھتا ہے۔