دریائے زرد
دریائے زرد یا ہوانگ ہو (انگریزی: Yellow River, Huang He) چین کا دوسرا اور دنیا کا ساتواں سب سے بڑا دریا ہے جس کی طوالت 4،845 کلو میٹر (3،395 میل) ہے۔ شرقاً غرباً اس کا طاس 1900 کلومیٹر اور شمالاً جنوباً 1100 کلومیٹر ہے۔ اس کے طاس کا کل رقبہ 752،443 مربع کلومیٹر ہے۔
دریائے زرد کو چین کا اہم دریا اور چینی تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔ اسے مٹی کی بہتات کے باعث دریائے زرد کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ مٹیالا دریا ہے جو ہر منٹ میں سینکڑوں ٹن مٹی سمندر کی نذر کرتا ہے۔ تاریخ میں کئی مرتبہ اس دریا کے کناروں میں شگاف پڑے جن سے تاریخ کے بد ترین سیلاب آئے اور لاکھوں افراد کی جانیں اس کی نذر ہوگئیں۔
ہوانگ ہی یا پیلے دریا کو "چین کا غم" بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیم بنانے سے پہلے، یہ سیلاب کا انتہائی خطرہ تھا اور لاکھوں اموات کا سبب بنا تھا۔ 608 قبل مسیح اور 1938 عیسوی کے درمیان، دریائے زرد نے 26 بار اپنا رخ بدلا اور سیلاب آ گیا۔
ویکی ذخائر پر دریائے زرد سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |