دشمن نما دوست (انگریزی: frenemy) ایک متصاد اصطلاح ہے۔ یہ ایک ایسی اصطلاح ہے، جو اس شخص کے لیے ہوتی ہے جو ہوتا تو دوست ہی ہے، مگر یا تو اس کی پسند اور ناپسند کی جملہ کیفیات ایک شخص کی ضد ہوں یا پھر کچھ معاملوں میں حریف اور برسر مقابلہ ہو۔ اس طرح سے دشمن نما دوست کون ہے وہ ہے جو بہ یک وقت اپنے آپ میں دوست اور دشمن کی خصوصیات جمع کرتا ہو اور یہ تضاد بہت عیاں اور ناقابل انکار ہو۔[1] یہ اصطلاح شخصی، جغرافیائی و سیاسی اور تجارتی تعلقات بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی۔ یہ وہ تعلقات سے متعلق ہے جو اشخاص، گروہ یا ادارہ جات سے متعلق ہوں۔ اصطلاح کا بہ کثرت مقابلہ جاتی یا مسابقتی دوستی کے بیان کے لیے بھی ہوتا ہے۔

دوست اور دشمن کے بیچ دشمن نما دوست کی حیثیت ہوتی ہے، جیسا کہ اس تصویر میں دکھ رہا ہے۔

اس لقظ کا ماخذ رئیسانہ دور کی میٹفورٹ بہنوں سے تعلق رکھتا ہے، جو ادبی اور سماجی شہرت کی حامل تھیں۔ امریکا میں مقیم مصنفہ اور فعالیت پسند جیسیکا میٹفورڈ جنھوں نے اس کی باز گشت کروائی، یوں کہتی ہیں: "یہ ایک ناقابل یقین طور پر مفید لفظ ہے… اسے میری بہنوں میں سے ایک نے گڑھ لیا تھا جب وہ چھوٹی تھی تاکہ ایک غیر فعال لڑکی کو بیان کیا جا سکے جو ہمارے ارد گرد رہا کرتی تھی۔ میری بہن اور اس کی دشمن نما دوست مسلسل اکھٹے کھیلا کرتی تھیں … جب کہ وہ دل سے ہر وقت ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتی تھیں۔" [2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "frenemy, n."۔ اوکسفرڈ انگریزی لغت۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 7, 2019 
  2. Jessica Mitford (2010)۔ Poison Penmanship: The Gentle Art of Muckraking۔ New York Review Books۔ صفحہ: 218۔ ISBN 9781590175293۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 7, 2019