دلیمی پتگیری
دلیمی پتگیری (انگریزی: Dalimi Patgiri) بھارت کی ریاست آسام کی ایک گھریلو خاتون کا نام ہے جس نے سپاری کے پتوں کی خانگی صنعت میں قدم رکھ کر بھارتی کاروباری خواتین درمیان اپنا نام جوڑ دیا۔
خاندانی پس منظر
ترمیمدلیمی کا تعلق آسام کے بھالاگوڑی گاؤں سے ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں ہے۔ اس کا شوہر ایک خانگی اسکول میں مدرس ہے۔[1]
کاروباری دنیا میں قدم
ترمیمدلیمی نے ایک سیلف ہیلپ گروپ کی مدد خام مال کے 50,000 ٹکڑوں کو جمع کیا۔ وہ سات خواتین کی مصاحبت میں سیلم، تامل ناڈو جاکر تربیت حاصل کی۔ بعد میں جب اپنے ہی گروہ کی خواتین کنارہ کش ہوئیں، دلیمی نے سپاری کے پتوں سے پلیٹوں کی تیاری کی سہولت قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے ایک اکائی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے قرض کی مدد سے 2007ء ایک اکائی قائم کی۔ دلیمی کی ہی طرح آسام کی کئی عورتوں نے اس طرح کے کاروبار آسام میں قائم کیے ہیں۔[1]
تنبول پلیٹوں اور کٹوروں کا کاروبار
ترمیمتنبول پلیٹ اور کٹورے سپارے کے درخت کے پتوں سے بنتے ہیں۔ یہ عارضی طور برتن کا کام دیتے ہیں۔ ان کی کچھ صفات ذیل میں درج ہیں:
- نبول پلیٹ اور کٹورے پوری طرح سے ماحول دوست ہیں۔
- ان کی نکاسی اور بعد استعمال جلایا جانا آسان ہے۔
- یہ کیمیاؤں اور پاک اور زہریلے مادوں سے محفوظ ہیں۔
- صحت و صفائی کا اس میں خیال رکھنا ممکن ہے۔
- یہ قدرتی بھی ہیں اور ظاہری طور پر خوش نما ہیں۔
- مائیکرو ویو اور آون میں ان کا استعمال محفوظ ہے۔
- یہ آسانی ایک مقام سے دوسرے تک لیے جا سکتے ہیں اور ہلکے ہیں۔ بفے پارٹیوں میں ان کا استعمال ممکن ہے۔
- یہ سیال مادوں کو 3-4 گھنٹوں تک رکھ سکتے ہیں۔[1]