دم (فقہ)
حج کے دوران حاجی سے ہونے والی مخصوص غلطیوں کے کفارہ کو اصطلاح حج میں دم کہا جاتا ہے۔ حج کے دوران ہونے والی غلطیوں پر تین طرح کا کفارہ ہوتا ہے۔ دم بدنہ میں جانوروں کی قربانی دینی ہوتی ہے، جن کا گوشت حاجی نہیں کھا سکتا بلکہ وہ مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور یہ وہیں ذبح کیے جا سکتے ہیں جہاں حج کی قربانی کے جانور ذبح کرنے کا حکم ہے۔
غلطیاں جن پر دم واجب ہوتا ہے
ترمیمسعی بین الصفا والمروہ چھوڑنا،رمی جمار چھوڑنا،احرام سے بغیر حلق یا قصر کے نکلنا،طواف رکن چھوڑنا،وقوف مزدلفہ چھوڑنا
غلطیاں جن پر بدنہ واجب ہوتا ہے
ترمیموہ دوہیں ایک وہ شخص جس نے وقوف عرفہ کے بعد صحبت کی تو اس پربدنہ واجب ہے دوسرے وہ شخص جس نے طواف زیارت جنبی ہونے کی حالت میں کیا اس پر بھی بدنہ واجب ہے ...
غلطیاں جن پر صدقہ واجب ہوتا ہے
ترمیموہ بہت زیادہ ہیں آئندہ اس کی تفصیلات بیان کریں گے اگر زندگی شامل حال رہی