دنیا میرے آگے

محمد تقی عثمانی کی کتاب

دنیا میرے آگے پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی ایک کتاب۔ یہ کتاب تقی عثمانی کے سلسلۂ سفر ناموں کی دوسری کڑی ہے ۔ اس سفر نامہ میں اندلس ، برونائی ، ترکی ، مغربی ممالک ، جنوبی افریقہ ، ٹورنٹو ، کیلی فورنیا ، ٹوکیو ، جاپان ، آسٹریلیا ، میلبورن ، سڈنی ، ملائیشیا ، جرمنی ، ناروے ، سویڈن ، فن لینڈ اور دیگر ممالک کے اسفار اور ان اسفار میں پیش آنے والے واقعات بیان کیے گئے ہیں ۔ ہر ملک و شہر کے اہم تفریحی مقامات اور جامعات کی تصاویر بھی اس کتاب میں موجود ہیں ۔ مفتی تقی عثمانی نے ہر سفر کے آغاز میں علاقہ کا نام اور وہاں جانے کا سن ہجری و عیسوی معہ مہینہ ذکر کیا ہے اور اکثر اوقات ان ممالک کی طرف سفر کرنے کی وجہ بھی بیان کی ہے ۔ کتاب ہذا مجلد اور خوبصورت سر ورق سے مزین ہے ۔ اس کے ٣٧٧ صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٣ ھ میں شائع ہوئی ہے ۔[1]

دنیا میرے آگے
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو
موضوعسفرنامے

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٢١۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢