دوآبی لہجہ
دوآبی لہجہ دریائے ستلُج اور دریائے بیاس کے درمیانی علاقوں میں بولا جانے والا پنجابی لہجہ ہے۔
دوآبی لہجے کو فیصل آبادی اور لائلپوری پنجابی بھی کہا جاتا ہے جو فیصل آباد کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ جڑانوالہ وغیرہ اور انڈیا میں جالندھر، کپورتھالا، ہوشیارپُور کے آس پاس کے علاقوں میں بولی جاتی ہے۔
دوآبی بولی میں (کداں، ویرے، بیرے، چنگا، ہیٹاں بہہ جا، ) جیسے الفاظ عام بولے جاتے ہیں اور عام طور پر جُملے کے آخر میں "وا” بولا جاتا ہے جیسے ” میںاسکول جانا ہُندا وا، صُبح صُبح ناشتا کرنا ہوندہ وا، گیس چلی جاندی وا” وغیرہ اور دوآبہ بولی ماجھی بولی سے کافی مختلف ہے جیسے ماجی میں بوری کو تورا اور دوآبہ میں توڑا اسی طرح پھینک دو کو ماجی میں سُٹ دے، دوآبہ میں سِٹ دے اور بہت اچھا ہُوا کو ماجھی میں بوت ودیا ہو گیا اور دوآبہ میں بوت سوہنا ہو گیا اور دروازہ بند کردو کو ماجی میں بُوہا ٹو دے اور دوآبہ میں بوہا بند کر دے کہا جاتا ہے۔