ٹوبہ ٹیک سنگھ، صوبہ پنجاب کا شہر اور ضلعی صدر مقام ہے۔


‎ٹوبہ ٹیک سنگھ
سرکاری نام
ملکپاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
رقبہ
 • کل3,252 کلومیٹر2 (1,256 میل مربع)
بلندی149 میل (489 فٹ)
آبادی (1998)
 • کل1,621,593
 • کثافت498/کلومیٹر2 (1,290/میل مربع)
منطقۂ وقتPST (UTC+5)
قصبہ کی تعداد6
یونین کونسلیں3
ویب سائٹwww.tobateksingh.gov.pk

1982ء میں ضلع فیصل آباد سے علاحدہ کر کے الگ ضلع بنا دیا گیا۔ اس شہر کا نام ایک سکھ مذہبی شخصیت ٹیک سنگھ کے نام پر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آپ اس جگہ سے گزرنے والے مسافروں کو پانی پلایا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے اس شہر کا نام ان سے وابستہ ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رقبہ 3252 مربع کلومیٹر ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 1,621,593 ہے۔ اس کی چارتحصیلیں کمالیہ، گوجرہ، پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ہیں۔ اس کے قریبی اہم قصبوں میں اروتی اور رجانه شامل ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک خوبصوت اور دلکش شہ رہے،یہاں ایک قدیم اورمعروف دینی ادارہ جامعہ دار العلوم ربانیہ بھی ہے جو1957ء سے قائم ہے یہ ادارہ دیوبندی مکتب فکر کے متعلق ہے۔ اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عنوان سے ایک افسانہ بھی تخلیق کیا ہے، جس پر زی فائیو نے ایک فلم بھی بنائی ہے۔ ایک مشہور پی ٹی وی ڈراما سیریل "بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ " اسی شہر کے نام پر بنایا گیا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم