دپو خان

راجستھان سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار اور لوک موسیقار

دَپُو خان مراسی جو عمومًا دپو خان کے نام سے زیادہ معروف تھے، راجستھان سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار اور لوک موسیقار تھے۔ وہ ایک موسیقی آلے کھمائچا کے چلانے میں اور بہ طور خاص لوک داستانوں کے موسیقی ریز اظہار کے لیے وہ شہرت رکھتے تھے۔ ان کا لوک گیت مُومَل خاص طور پر کافی مشہور ہے۔ وہ 62 سال کی عمر میں 14 مارچ 2021ء کو وفات پاگئے تھے۔[1]


جیسلمیر قلعے سے وابستگی

ترمیم

دپو خان ہر ہفتہ کم از کم تین بار جیسلمیر قلعے سے تین مرتبہ اپنی موسیقی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ انھوں نے اپنی موسیقی کا مظاہرہ سابقہ مہارانی کے رو بہ رو کیا تھا۔ اس کے علاوہ منادر اور شاہی تقاریب میں بھی انھوں نے اپنے کا فن کا مظاہرہ کیا۔[2]

ان پڑھ ہونے کے باوجود دپو خان انگریزی بولنے میں ماہر تھے۔ اس وجہ سے وہ اس شہر آنے والے سیاحوں سے بھی بات کر سکتے تھے۔ ان کے کام کی افادیت کوک اسٹوڈیو کی جانب سے کی گئی ریکارڈنگ سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنے فن کا مظاہرہ ریاستہائے متحدہ کے صدر بل کلنٹن کے رو بہ رو کیا تھا۔ اس کے بعد انھیں وائٹ ہاؤز میں موسیقی پیش کرنے کا موقع ملا۔[3]

فلموں کے لیے ریکارڈنگ

ترمیم

2018ء میں درشیم فلمز پرائیویٹ کی جانب سے دپو خان کے مشہور گیت مومل کو ریکارڈ کیا گیا تھا، اس کے بعد یہ گیت ملک بھر میں مقبول ہوا۔[4]

وفات

ترمیم

دپو خان 14 مارچ 2021ء کو وفات پا گئے۔ ان کی موت کو مقامی ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں نے افسوس کے طور پر لیا۔ ریاست کے وزیر اعلٰی اشوک گہلوٹ نے بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم