دیسی
دیسی ایک جنوب ایشیائی اصطلاح ہے جو برصغیر کے لوگوں،ثقافت ،وغیرہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ لفظ درحقیقت سنسکرت لفظ دیش (देश) یا دیس سے نکلا ہے جس کا مطلب "وطن یا علاقہ" ہے۔دیسی کے معنی ’’مقامی‘‘ (Local) یا دیس والے ، اپنے وطن والے ، اپنی زمین میں رہنے والے دیسی لفظ جن ممالک میں یا جن ممالک کے لیے استعمال ہوتا ہے ان میں بنگلہ دیش،پاکستان،بھارت،مالدیپ اور سری لنکا شامل ہیں۔ دیسی آبادی ایشیا سمیت ہر براعظم میں پائی جاتی ہے۔ دیسی کا متضاد پردیسی ہے۔بنگلہ دیش،پاکستان،بھارت میں جٹ ذات سے تعلق رکھنے والی ایک قوم بھی موجود ہے جن کے لیے الفاظ ڈیسی اور دیسی استعمال ہوتے ہیں