دین محمد شیخ (پ۔ 1942ء) پاکستانی مبلغ اسلام ہیں، ان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے قصبے ماتلی سے ہے۔

دین محمد شیخ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1942ء (عمر 81–82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماتلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ داعی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دین محمد شیخ سنہ 1942ء میں پیدا ہوئے۔ وہ پہلے ہندو مت پر کاربند تھے، سنہ 1989ء میں اسلام قبول کیا۔[1] قبول اسلام کے بعد وہ صوبہ سندھ میں مسلم داعی بن گئے۔[2] دین محمد شیخ کے ہاتھ پر 100،000 ہندو اسلام قبول کر چکے ہیں۔[3] وہ ماتلی کی جامع مسجد اللہ والی اور مدرسہ عائشہ تعلیم القرآن کے سربراہ ہیں،[4] سندھ کے علاقے ماتلی کے اس ادارے میں لوگ اسلام قبول کرتے ہیں۔[5]

دین محمد شیخ کی شہرت بلوچستان تک پہنچ چکی ہے اور ہر مذہب کے لوگ آ کر ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتے ہیں۔ دین محمد شیخ فرقہ وارانہ تقسیم پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ ہر سال رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع میں بھی شرکت کرتے ہیں۔[5]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Hindu Turned Muslim Man Has Converted 108000 people to Islam"۔ Awami Web۔ 17 فروری، 2013 
  2. Mass conversions: For Matli’s poor Hindus, ‘lakshmi’ lies in another religion
  3. 100,000 conversions and counting, meet the ex-Hindu who herds souls to the Hereafter
  4. 100,000 conversions and counting۔
  5. ^ ا ب "26 سال قبل مسلمان ہونے والے کے ہاتھ پر ایک لاکھ 8 ہزار افراد نے اسلام قبول کیا"۔ Daily Pakistan۔ 4 ستمبر، 2015