دیوسائی، دنیا کا بلند ترین میدان ہے۔ سمندر کی سطح سے تقریبا 3500فٹ بلند اور 3000کلو میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اس کے آٹھ ماہ تک برف میں ڈھکا یہ علاقہ دنیا کی خوف ناک اور نایاب ترین جنگلاتی زندگی کا حامل ہے، شدید سرد موسم، ہڈیوں میں سرایت کر جانے والی یخ بستہ ہواؤں اور خوف ناک جنگی جانوروں کی موجودگی کے باعث یہاں انسانی زندگی کا تصور محال ہے، اس لیے یہ وسیع و عریض خطے میں کوئی آبادی نہیں ہے، غیر ممالک اور پاکستان کے شہری علاقوں کے لوگ یہاں صرف مہم جوئی اور سیاحت کی غرض سے آتے ہیں، کشمیر سے ملحقہ ہمالیہ پہاڑ کے دامن میں واقع یہ مقام گرمیوں کے چار مہینوں تک دو فٹ اونچے پودوں پر لگے خوش نما پھولوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے، لیکن ہزاروں کلومیٹر کے رقبے پر محیط اونچی اونچی دھلوانوں اور سر سبز میدانوں کی اس سرزمین میں ایک بھی درخت نہیں ہے، اس لیے پرندے زمین پر اپنا مسکن بنا کر رہتے ہیں ۔

34°56′N 75°25′E / 34.94°N 75.42°E / 34.94; 75.42

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔