دیوی (2020 فلم)
دیوی ، ہندوستان میں بنی ہندی زبان کی تجسس پر مبنی مختصرفلم ہے جس کی ہدایتکاری پرینکا بینرجی (پہلی فلم)نے کی ہے اور اسے نرنجن آئینگر اور ریان ایوان اسٹیفن نے پروڈیوس کیا ، جن کی پروڈکشن کمپنی الیکٹرک ایپل انٹرٹینمنٹ فلمیں تیار کرتی ہے۔ کاجول اور شروتی ہاسن کو اپنے پہلے ڈیجیٹل پروجیکٹ میں شامل کرتے ہوئے ، دیوی نے معاشرے کے الگ الگ طبقات سے تعلق رکھنے والی 9 خواتین کو حالات کے جبر کے تحت اکٹھا ہونے کی عمدہ منظر کشی کی ہے، اس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی کہانیاں شیئر کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ [1]
دیوی | |
---|---|
ڈیجیٹل ریلیز پوسٹر | |
ہدایت کار | پریانیکا بینر جی |
تحریر | پریانکا بینرجی |
ستارے | کاجول دیوگن مکھرجی شروتی ہاسن نیہا دھوپیا نینا کلکرنی مکتا بروے شیوانی سندھیا راما جوشی یشوانی دیاما |
موسیقی | یش سہے |
سنیماگرافی | سویتا سنگھ |
ایڈیٹر | سنجیو |
پروڈکشن کمپنی | الیکٹرک ایپلز انٹرٹینمنٹ |
تقسیم کار | رائل اسٹیگ بیرل منتخب لارج شارٹ فلمز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 13 منٹ |
ملک | ہندوستان |
زبان | ہندوستانی |
اس فلم میں نیہا دھوپیا ، نینا کلکرنی ، مکتا باروی ، شیوانی رگھوونشی ، یاشسوینی دیاما ، سندھیا مہاترے اور راما جوشی بھی ہیں۔ [2]
کاسٹ
ترمیم- کاجول بطور جیوتی [3]
- شروتی ہاسن بطور مایا
- نیہا دھوپیا
- نینا کلکرنی بطور ساوتری
- مکتا باروی بحیثیت آرزو
- شیوانی رگھوونشی یاشو
- یشسوینی دیاما بطور زونی
- سندھیا مہاترے بطور لکشمی
- راما جوشی بطور بے بی
ریلیز
ترمیمیہ فلم رائل اسٹیگ بیرل سلیکٹ لارج شارٹ فلموں کی طرف سے 2 مارچ 2020 کوریلیز کی گئی ۔ ریلیز کے دن اسکریننگ کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ [4]
کارکردگی
ترمیمآن لائن ملاحظات(Views)
ترمیمدیوی نے 24 گھنٹے میں 2 ملین سے زائد اور ایک ہفتے میں 10 ملین سے زیادہ دفعہ ملاحظہ کیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایک مختصر فلم کے لیے سب سے زیادہ ویوز ہیں۔ [5]
تنقیدی جائزہ
ترمیمریلیز کے موقع پر ، فلم کو ناقدین کے زیادہ تر مثبت جائزے ملے تھے۔پیپنگ مون سے تعلق رکھنے والی تنمائی سوادی نے لکھا ، " متعدد منصوبوں میں خواتین کے خلاف عصمت دری اور جنسی ہراسانی پر توجہ دی ہے ، لیکن دیوی فلم اس میں ممتاز نظر آتی ہے۔ بااختیار بنانے اور جذبات کا کامل توازن ، فلم تعلق جوڑتی ، پرتوں میں کھلتی اور یقینی طور پر ایک شاہکار ہے جو توجہ کا مستحق ہے۔ " انھوں نے اس طرح کے "لطیف اور موثر انداز" میں کسی اہم موضوع پر فلم بنانے کے لیے تمام اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ پریانکا بنرجی کی پرفارمنس کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے خاص طور پر کاجول اور نینا کلکرنی کی اداکاری کو سراہا۔ وہ یقین رکھتی ہیں کہ کاجول نے ہمیشہ کی طرح "ایک غیر معمولی کام" کیا ہے اور جذبات ، جیسے طاقت ، خوف اور ناگواریاں ان کی طرف سے اچھی طرح سے ظاہر کی گئیں۔ جہاں تک نینا کلکرنی کی بات ہے انھوں نے لکھا ہے ، "آخر تک نینا کے تاثرات نظر انداز کرنامشکل ہے اور ان کے تجربے نے اس جادو میں مزید اضافہ کیا۔" [6]
تنازع
ترمیمفلمساز ابھیشیک رائے نے دیوی بنانے والوں پر الزام عائد کیا کہانہوں نے ان کی مختصر فلم فور کے تصور کو نقل کیا ہے ، جو یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے۔ [7] [8] "رائے کی فلم بھی تین عصمت دری کے شکار افراد کے بارے میں تھی جو موت کے بعد ایک کمرے میں گفتگو کر رہے تھے۔ "یہاں کچھ ہے جسے میں ہر ایک کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا ، "انڈہ کری پروڈکشن میں ، ہم نے ایک مختصر فلم بنائی جب ہم فلم اسکول میں تھے ، جسے دو سال قبل 'FOUR' کہلاتی تھی، جس میں زیادتی کا نشانہ بننے والے افراد کے ساتھ ایک کمرے میں ایک ساتھ بیٹھے جب ایک نیا مصیبت زدہ آتا ہے" اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا۔ رائے نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ، "اور کل ہی ، 'دیوی' نامی ایک فلم لارج شاورٹ فلمز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں بھاری مماثلت ہے اور اس کی بنیاد بھی وہی فلم ہے جو ہم نے بنائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیوی بنانے والوں کی طرف سے اسے اصلی اور حقیقی کام کا دعوی کرنا ”بے رحمانہ“ ہے۔ [9]
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ "Exclusive: First look of Kajol, Neha Dhupia, Shruti Hassan from Devi"۔ filmfare.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2020
- ↑ Bollywood Hungama (2020-01-16)۔ "Kajol, Shruti Haasan, Neha Dhupia, Neena Kulkarni among others star in short film titled Devi : Bollywood News - Bollywood Hungama" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2020
- ↑ "Exclusive: First look of Kajol, Neha Dhupia, Shruti Hassan from Devi"۔ filmfare.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2020
- ↑ "Devi Trailer: Kajol, Shruti Haasan, Neha Dhupia's Short Film Looks Intriguing Without Revealing Much About The Plot (Watch Video) | 🎥 LatestLY"۔ LatestLY (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2020
- ↑ "Kajol grateful as the gritty 'Devi' crosses 10m views"۔ gulfnews.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2020
- ↑ "Devi Short Film Review: Kajol, Shruti Haasan, Neha Dhupia and others bring to fore a gut-wrenching topic with dignity"۔ https://m.peepingmoon.com/ (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2020 روابط خارجية في
|website=
(معاونت) - ↑ Suresh Mathew۔ "Is Kajol's Short Film 'Devi' Plagiarised From this Student Film?"۔ The Quint۔ The Quint۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2020
- ↑ Scroll Staff۔ "Is 'Devi' a copy of this short film as its director claims? Watch and decide"۔ Scroll.in۔ Scroll.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2020
- ↑ HT Correspondent۔ "Kajol, Devi producer brush away plagiarism charges, leave fans disappointed: 'I just saw ethics being butchered'"۔ Hindustan Times۔ HT Media Limited All Rights Reserved.۔ 28 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2020
بیرونی روابط
ترمیم- دیوی آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
- یوٹیوب پر دیوی
- دیوی لارج شارٹ فلمیں