دی سائن آف فور (انگریزی: The Sign of Four) یا دی سائن آف دی فور (انگریزی: The Sign of the Four) ایک ناول ہے جو سر آرتھر کونن ڈویل نے لکھی۔ یہ ڈویل کی لکھی دوسری ناول تھی جو شرلاک ہولمز کے کردار پر مبنی تھی۔ ڈویل نے کُل 4 ناولوں اور 56 افسانوں میں شرلاک ہولمز کو شمار کیا۔

دی سائن آف فور
مصنفسر آرتھر کونن ڈویل
اصل عنواندی سائن آف دی فور
مصورایف ایچ ٹاؤنسینڈ
ملکبرطانیہ
زبانانگریزی
سلسلہشرلاک ہولمز
صنفجاسوسی، پراسرار، جرم و قانون، ناول
ناشرلیپنکاٹ ماہانہ میگزین
تاریخ اشاعت
فروری 1890ء

یہ ناول سنہ 1888ء کی ایک کافی پیچیدہ کہانی بیان کرتی ہے۔ اِس میں ایسٹ انڈیا کمپنی، جنگ آزادی ہند 1857ء، چُرائے ہوئے خزانے، چار مُجرموں (عنوانی کردار) میں ایک عہد اور دو بد اخلاق نگہبانوں کا ذِکر ملتا ہے۔ مزید برآں، اِس میں ہولمز کی منشیات کی لَت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ برخلاف اے اسٹڈی ان سکارلٹ، ڈویل کی اِس ناول میں ہولمز کے کردار کے اِنسانی خواص کو مُتصف کیا گیا ہے۔ اِس کہانی میں ڈاکٹر واٹسن کا مِلاپ اِسکی ہونے والی بیوی، میری مورسٹن سے بھی ہوتا ہے۔