دی ممی (انگریزی: The Mummy)یونیورسل پکچرز کی ہارر ایڈونچر میڈیا فرنچائز ہے، جس کے تحت ایسی فلمیں بنائی جاتی ہیں، جن میں کوئی ممی زندہ ہو کر دنیا میں آ جاتی ہے۔ دی مَمی سیریز کا آغاز 1932 میں ہوا اور 1955 تک اس سلسلے کی 6 فلمز بنائی گئیں جو اس وقت کی حساب سے باکس آفس پر سپر ہٹ گئیں۔ یہ فلم سیریز یونیورسل مونسٹرز کلاسک سیریز کے بینر تلے بنائی گئیں۔

  1. . The Mummy 1932
  2. . The Mummy's Hand 1940
  3. . The Mummy's Tomb 1942
  4. . The Mummy's Ghost 1944
  5. . The Mummy's Curse 1944
  6. . Abbott and Costello Meet the Mummy 1955

اس کے بعد سیریز کے درمیان ایک بریک آ گیا تاہم دی مَمی سیریز کی ایک بار پھر شروعات 1959 میں ہوئی اس سیریز کو ہیمر سیریز Hammer Series کہاجاتا ہے کیونکہ یہ سیریز Hammer Film Production کے بینر تلے فلمائی گئی.

  1. . The Mummy 1959
  2. . The Curse of the Mummy's Tomb 1964
  3. . The Mummy's Shroud 1966
  4. . Blood From the Mummy's Tomb 1967

ہیمر سیریز کے ایک عرصے بعد دی مَمی سیریز دوبارہ سٹیفن سومرز کی پروڈکشن کمپنی کے تحت بنی اس سیریز کو سٹیفن سومرز سیریز کہاجاتا ہے۔ 1999 میں سٹیفن سومرز کی ہی کہانی پر بننے والی فلم دی مَمی 1932 میں بننے والی دی مَمی کا ری میک کہا جا سکتا ہے تاہم یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ترین فلم ٹھہری۔ سٹیفن سومرز سیریز کی ابتدا 1999 میں ہوئی۔

  1. دی ممی (1999ء فلم)
  2. دی ممی ریٹرنز (2001ء)
  3. دی ممی: ٹومب آف دی ڈریگن ایمپیرر (2008ء)

2017 میں ڈارک یونیورس Dark Universe پروڈکشن کے تحت امریکن ایڈونچر فلم دی ممی بنائی گئی جو گذشتہ دی مَمی سیریز سے بالکل ایک مختلف فلم تھی اس کی کہانی پکچرائزیشن فلمی مناظر سب کچھ ایک نئی طرز پر مبنی تھا اس فلم میں ٹام کروز نے بطور امریکن آرمی سارجنٹ کا کردار نبھایا ہے

حوالہ جات ترمیم