دی وائٹ ٹائگر (اڈیگا ناول)
دی وائٹ ٹائیگر ہندوستانی مصنف اروند اڈیگا کا ایک ناول ہے۔ یہ 2008 میں شائع ہوا اور اسی سال 40 واں مین بکر پرائز سے اس کو نواز گیا [2] یہ ناول جہان عالمگیرت میں ہندوستان کی طبقاتی جدوجہد کا ایک تاریک مزاحیہ تناظر پیش کرتا ہے۔ ناول کا مرکزی کردار گاؤں کا ایک لڑکا بلرام حلوائی ہے وہ د ہلی آکر ایک امیر زمیندار کے یہاں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ اپنے مالک کو مار کر اور اس کے مال و دولت کو لوٹ کر وہ بنگلور بھاگ جاتا ہے۔ ہندو مذہب، ذات پات کا نظام، بدعنوانی، وفاداری اور ہندوستان کی غربت اس کتاب کے موضوعات ہیں۔، ناول ہندو مذہب، ذات پات، کے مسائل کا جائزہ لیتا ہے۔ [3] بالآخر بلرام اپنی ذات حلوائی سے ماورا ہوکر اپنی ٹیکسی سروس قائم کرتے ہوئے ایک کامیاب کاروباری بن جاتا ہے۔ غربت اور پسماندگی پر فخر کرنے والے بھارت دیش میں وہ روشن مستقبل کا ایک استعارہ ہے۔ اس ناول کو بڑی شہرت و عزت ملی اور اس کے ناول نویس آج ایک کامیاب و معروف ادیب ہیں۔
دی وائٹ ٹائگر (اڈیگا ناول) | |
---|---|
(انگریزی میں: The White Tiger) | |
مصنف | اروند اڈیگا |
اصل زبان | انگریزی |
تاریخ اشاعت | 2008 |
اعزازات | |
مین بکر پرائز (2008)[1] |
|
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/the-white-tiger — اخذ شدہ بتاریخ: 14 نومبر 2022
- ↑ "Amitav Ghosh, Aravind Adiga in Booker shortlist"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 2008-09-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2008
- ↑ Peter Robins (2008-08-09)۔ "Review: The White Tiger by Aravind Adiga"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ 17 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2008